کورونا کے قہر کے باوجود بنگال میں وزیر اعظم کی ریلیوں کا پروگرام رد نہیں ہوگا

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2021, 12:51 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 20؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا کے قہر کے باوجود مغربی بنگال میں ریلیوں سے خطاب کرنے پر سخت تنقیدوں کے درمیان بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی حسب پروگرام ریلیوں سے خطاب کریں گے اور ان کے کسی بھی شیڈول کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی ہے۔ 22 اپریل کو وزیر اعظم مودی چار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات بی جے پی کےلئے وقار کی جنگ بن چکی ہے ، اس لئے کسی بھی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہردن بنگال میں کئی کئی ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں ۔یوگی کے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کا پروگرام رد ہو گیا ہے تاہم راج ناتھ سنگھ اور سمرتی ایرانی و دیگر مرکزی وزرا بنگال میں ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سی پی ایم نے بڑی بڑی ریلیوں کے پروگرام کو رد کردیا ہے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی بنگال میں تمام ریلیوں کو رد کردیا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنگال میں بھی کورونا کی صورت حال خطرناک ہورہی ہے ۔طبی شعبے سے وابستہ ماہرین سیاسی جماعتوں سے مسلسل اپیل کررہے ہیں کہ وہ انتخابی جلسوں کو رد کردیں ۔

ماہرین پوچھ گچھ کررہے ہیں کہ کورونا صورتحال میں انتخابی مہم کا کوئی متبادل نہیں ہے؟۔بنگال میں پانچ مرحلے کی پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور تین مرحلے کی پولنگ باقی ہے۔ ترنمول کانگریس ان تینوں مرحلے کی پولنگ کو ایک دن میں کرنے کی وکالت کررہی ہےجب کہ بی جے پی نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...