18؍مئی سے ملک میں نئے طرز کا لاک ڈاؤن ہوگا، 20؍لاکھ کروڑ کے معاشی پیکیج کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2020, 12:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،13؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر اور لاک ڈاؤن کی توسیع یا ختم ہونے کے تذبذب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے فی الفور کو ئی حتمی اعلان نہیں کیا، البتہ اس وبا کی ملک میں صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وبا ایک لمبے عرصہ تک ہماری زندگی کے ساتھ رہے گی- اور ہمیں اس سے لڑنا ہے- انہوں نے کہا کہ چوتھے لاک ڈاؤن سے متعلق تفصیلات 18/مئی سے پہلے دی جائیں گی- اورلاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ نئے رنگ روپ والا ہوگا-

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک میں کووِڈ-19 کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے جنگ کی حالت میں ہیں اور ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اسے شکست دیں گے- انہوں نے کہا کہ ا س سے بچنے کے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ہم کورونا سے لڑیں گے بھی اور آگے بھی بڑھیں گے-وزیر اعظم نے کسانوں اور مزدوروں کو 20/ لاکھ کروڑ روپیوں کا خصوصی معاشی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کی جی ڈی پی کا تقریباً10/فیصد ہے-

قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ہمیں تین مہینے ہوگئے ہیں - ہندوستان میں لوگوں نے اپنے عزیزوں کو کھویاہے، ان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں - ایسا بحران ہم نے نہ پہلے دیکھا نہ سنا تھا- یہ سانحہ تصور سے بالاتر ہے، لیکن ٹوٹنا، بکھرنا انسان کو قبول نہیں ہے- ہمیں اس جنگ میں محتاط رہ کر بچنا بھی ہے اور آگے بڑھنا بھی ہے-ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان وزیر اعظم مودی کا قوم کے نام یہ پانچواں خطاب ہے- اس سے پہلے آخری مرتبہ انہوں نے 14/اپریل کوقوم سے خطاب کیا تھا-وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ صدی سے ہی سنتے آئے ہیں کہ21ویں صدی ہندوستان کی ہوگی- کورونا بحران کے دوران ہمیں صورتحال کو اچھے سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے- انہوں نے کہا کہ دنیا کی آج کی صورتحال ہمیں سکھاتی ہے کہ اس سے لڑنے کا ایک ہی راستہ ہے خود کفیل ہندوستان-وزیر اعظم مودی نے خصوصی معاشی پیکیج خود کفیل ہندوستان مہم کا اعلان کیا، جو ہندوستان کی جی ڈی پی کا دس فیصد کے آس پاس ہوگا-

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ہندوستانی صنعتوں کو مضبوطی ملے گی-قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کا نفرنسنگ کرکے تبادلہ خیال کیا تھا اور ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی تھی-وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے، لاک ڈاؤن سے مرحلہ وار طریقہ سے باہر نکلنے اور اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے کی تدابیر پر وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی تھی- گزشتہ روز تقریباً 6/گھنٹوں تک چلی اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی زور دیا- و

زیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک کی معیشت کو لے کر بھی مشورے دیں - مودی نے کہا ”میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ15/ مئی تک اپنی حکمت عملی بتائیں کہ آپ اپنی ریاست میں لاک ڈاؤن سے کس طرح نمٹنا چاہتے ہیں - میں چاہتا ہوں کہ ریاستیں لاک ڈاؤن کے دوران اور اس سے آہستہ آہستہ باہر نکلنے کی منصوبہ بندی کا بلیو پرنٹ بنائیں“- انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں آنے والے وقت میں مختلف چیلنجوں کے تمام پہلوؤں کے نقطہ نظر سے وسیع نقطہ نظر اپنانے ہوں گے- مانسون کی آمد کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے مختلف کئی بیماریاں آ سکتی ہیں اور ہمیں ان کے لئے تیاری کرنی ہو گی اور اپنے طبی نظام کو مضبوط بنانا ہوگا-

’لوکل‘کے لئے’ووکل‘ بنیں:مودی نے کورونا وائرس)کووِڈ19- (وبا کے دوران ملک کو خود کفیل بنانے کے لیے عوام سے مقامی پیداوار خریدنے اور اس پر فخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ مودی نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران مقامی مینو فیکچرنگ، مقامی سپلائی چین کی اہمیت ہماری سمجھ میں آ گئی ہے۔ بحران کے وقت لوکل نے ہی ہمیں بچایا ہے۔ وقت نے سکھایا ہے کہ لوکل کو ہمیں اپنی خطِ زندگی بنانا ہے۔ آج سے ہر ہندوستانی کو ”لوکل“ کے لیے ”ووکل“ بننا ہے۔ نہ صرف لوکل پیداوار خریدنا ہے بلکہ اس کی فخر سے تشہیر بھی کرنا ہے ’۔ انہوں نے کہا کہ آج جو گلوبل برانڈ ہیں وہ بھی شروع میں لوکل ہی تھے۔ جب ان ملکوں کے افراد نے ان کا استعمال شروع کیا تو اسی دوران وہ گلوبل بن سکے۔ اپنے خطاب میں ملک کو خود کفیل بنانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی سپلائی چین میں شدید مقابلے کے لیے ملک تیار ہوگا۔

2لاکھ پی پی ای کٹ بن رہے ہیں:خود کفیل ہندوستان بنانے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں کورونا وائرس بحران شروع ہوا تھا تو ہم لوگوں کی حفاظت کے لئے ایک بھی پی پی ای کٹ نہیں بناتے تھے لیکن آج ہر روز دو لاکھ پی پی ای کٹ بنا رہے ہیں۔جب کورونا وائرس کا بحران شروع ہوا تھا تو ہم 95 نامی ماسک بھی بہت ہی کم بناتے تھے لیکن آج ہر روز ہم دو لاکھ ماسک بنا رہے ہیں۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ ملک میں طویل عرصہ تک کوروناوائرس کو رہنا ہے لیکن ہم نے بحران کو بھی موقع میں تبدیل کر دیا اور خود کفیل ہوکر مصنوعات تیار کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کے خلاف لڑنا ہے اور لڑتے ہوئے جینا ہے اور ماسک پہن کر رہنا ہے اور ملک کو خود کفیل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چوتھے لاک ڈاؤن کے شروع ہونے پر کچھ قوانین کے ساتھ ان پر عمل کرنا ضروری ہے اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کام کرنا ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔