گجرات ہائی کورٹ نے کہا- ’وزیر اعظم کو ڈگری دکھانے کی ضرورت نہیں!‘ کیجریوال پر 25 ہزار کا جرمانہ عائد

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2023, 12:04 PM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر، یکم اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم کی ڈگری مانگنے کے معاملے میں گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کو ان کی گریجویشن ڈگری کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جسٹس بیرین ویشنو نے چیف انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے پی ایم او کے پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) کے اس حکم کو کالعدم قرار دے دیا، جس میں گجرات یونیورسٹی اور دہلی یونیورسٹی کے پی آئی اوز کو پی ایم مودی کی ڈگری کی تفصیلات دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔

گجرات ہائی کورٹ نے اس کے ساتھ اروند کیجریوال پر 25000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جنہوں نے پی ایم کی ڈگری سرٹیفکیٹ کی تفصیلات مانگی تھیں۔ ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی عرضی کو حقیر اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

وہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’کیا ملک کو یہ جاننے کا بھی حق نہیں ہے کہ ان کے وزیر اعظم کتنا پڑھے ہیں؟ انہوں نے عدالت میں ڈگری دکھانے کی شدید مخالفت کی، کیوں؟ اور ان کی ڈگری دیکھنے کا مطالبہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا؟ یہ کیا ہو رہا ہے؟ ناخواندہ یا کم پڑھا لکھا وزیراعظم ملک کے لیے بہت خطرناک ہے!‘‘

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...