پی ایم مودی کی میزبانی میں ہند-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس 27 جنوری کو

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 9:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان 27 جنوری کو پہلے ہند وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کا انعقاد کرے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی میں ورچول توسط سے ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں قزاقستان، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان شرکت کریں گے پہلے ان لیڈران کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر آنے کا پروگرام بن رہا تھا لیکن کووڈ وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب اس اجلاس کا انعقاد ویڈیو لنک کے توسط سے کیا جائے گا۔

ہندوستان اور وسطی ایشیا ممالک کے درمیان سربراہی سطح کا یہ پہلا اجلاس ہوگا جو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہندوستان کی بڑھتی قربتوں کی نشانی ہے۔ ہندوستان ان ممالک کو توسیعی ہمسایہ کے طور پر دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2015 میں تمام وسطی ایشیائی ممالک کا تاریخی دورہ کیا تھا، اس کے بعد ان ممالک کے ساتھ دو فریقی اور کثیر فریقی اسٹیجوں پر اعلی سطحی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آندھرا پردیش میں گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ، 4 افراد ہلاک

  آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پکوان گیس سلنڈر کے پھٹنے کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر جھلس گئے۔ ضلع کے مولاکالیڈو علاقہ کے ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے متصل مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں پڑوس کے مکان کے چار افراد ہلاک ہو گئے، ...

منشیات کیس، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کلین چٹ

  بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نحری جہاز میں منعقدہ ریو پارٹی میں منشایات کے استعمال کے معاملے میں منشیات مخالف دستے کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دے دی ہے جسکی تشکیل اس کیس پر انگلیاں اٹھنے کے بعد عمل میں آئ تھی اور اسے ازسرنو تحقیقات کی ...

ہندوستان میں کوئلہ بحران پھر پیدا ہونے کے آثار، شدید بجلی کٹوتی کا خدشہ: رپورٹ

ہندوستان کو رواں مالی سال (2022-23) کی دوسری یعنی ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوئلہ کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس وقت بجلی کی طلب زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت توانائی کی ایک داخلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان خدشات کا اظہار ...

دہلی : اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا داخلہ روک کر کتے کو اسٹیڈیم میں سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو پڑا بھاری

  دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں کھلاڑیون کا داخلہ روک کر کتے کو سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو بھاری پڑ گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے آئی اے ایس جوڑے سنجیو کھیروار اور رنکو دُگا کا تبادلہ کر دیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ کارروائی سنجیو کھیروار اور ان کی اہلیہ رنکو دگا کی ...

یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر ہندستان کا شدید اعتراض

ہندوستان نے جمعہ کو یاسین ملک معاملے میں عدالت کے فیصلے سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے تبصروں پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ ان تبصروں کے ذریعے او آئی سی۔ آئی پی ایچ آر سی نے کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔