وزیراعظم نریندر مودی کا کل 13اپریل کو ہوگا مینگلور دورہ؛ بی جے پی کے لئے چلائیں گے انتخابی مہم؛ مینگلور میں سخت حفاظتی انتظامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th April 2019, 12:43 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 12/اپریل  (ایس او نیوز)  وزیراعظم نریندر مودی کل سنیچر 13/اپریل کو مینگلور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کے لئے   انتخابی مہم چلائیں گے۔ مینگلور میں ان کی آمد کو دیکھتے ہوئے  دو دن  پہلے سے ہی   پورے شہر میں سخت حفاظتی انتظاما ت کئے گئے ہیں ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں ٹریفک کو دوسری طرف بھی موڑا گیا ہے جبکہ  پارکنگ کے لئے بھی  انتظامات تبدیل کئے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سنیچر دوپہر 3:30 بجے  وزیراعظم نریندر مودی مینگلور کے نہرو میدان میں عوام سے خطاب کریں گے، جہاں ہزاروں لوگوں کے شریک ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی کی آمد کو دیکھتے ہوئے  اسپیشل پروٹیکشن گروپ  (ایس پی جی) کی جانب سے سیکوریٹی  کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ مودی کی آمد کو دیکھتے ہوئے  ایس پی جی نے مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے نہرو میدان تک  پوری سڑک کا جائزہ لیا ہے اور سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔

حفاظتی انتظامات کے تحت 1472 پولس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے جس میں پانچ ایس پی/ڈی سی پی، دس ڈی وائی ایس پی/اے سی پی، 36 انسپکٹرس، 67 پی ایس آئی، 147 اسسنٹ سب انسپکٹرس اور 1207 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ان کے علاوہ کرناٹکا ریزرو پولس کی پانچ یونٹ،  سی اے آر کی 19 یونٹس سمیت دیگر مختلف حفاظتی ٹیموں کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

حفاظتی انتظامات کے تحت شہر کے کئی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ہوٹلوں اور لاڈج کی نگرانی کی جارہی ہے، پولس کی طرف سے بھی ائرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر  سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

13/اپریل کو صبح آٹھ بجے سے مودی کی روانگی تک مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ سے نہرو میدان تک سڑک کے اطراف کہیں  پر بھی سواریوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جبکہ نہرو میدان میں مودی کے جلسہ میں شریک ہونے والوں  کے لئے بھی پارکنگ کے نظام  میں تبدیلی کی گئی ہے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...