وزیر اعظم کی ’من کی بات‘: کورونا ہمارا امتحان لے رہا ہے، متحد ہو کر جیت حاصل کریں گے

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 3:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کورونا وائرس ملک کے عوام کے صبر اور تکلیف برداشت کرنے کی حد کا امتحان لے رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ متعدد لوگوں نے اچانک اپنے عزیزوں کو کھو دیا، یہ وقت تازہ دم ہو کر لڑنے کا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مصروف ہیں۔ پوری طاقت کے ساتھ کورونا کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اپنا بھی خیال رکھیئے اور اپنے کنبہ کا بھی خیال رکھیں۔

پی ایم مودی نے اس موقع پر ممبئی کے ڈاکٹر ششانک سے بات کی۔ ڈاکٹر ششانک نے کہا کہ لوگ دیر سے کورونا کا علاج شروع کرتے ہیں۔ فون پر آنے والے ہر طرح کے پیغامات پر یقین کر لیتے ہیں۔ ڈاکٹر ششانک نے کہا کہ علاج معالجے کی بہترین پروٹوکول ہندوستان میں موجود ہے اور لوگ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے میوٹینٹ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا جتنی تیزی سے پھیل رہا ہے لوگ اتنی ہی تیزی سے صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے سری نگر کے ڈاکٹر نوید سے بھی بات کی۔ ڈاکٹر نوید نے کورونا کے بارے میں بہت سی اہم معلومات فراہم کیں۔

پی ایم مودی نے اس دوران کہا کہ صرف ماہرین کی بات سنیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں اور ضروری اقدامات اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اس ویکسین کی اہمیت کے بارے میں جانتا ہے۔ ویکسین سے متعلق افواہوں کو نظرانداز کریں۔ تمام اہل افراد ویکسی نیشن سینٹر میں جاکر ٹیکہ لگاوائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...