وزیر اعظم غلطی مانیں اور ماہرین سے صلاح لیں، ملک کی از سر نو تعمیر تبھی ممکن ہوگی: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 17th June 2021, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر کورونا کی بدانتظامی کے حوالہ سے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک رپورٹ مشترک کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران عالمی سطح پر غریبی میں اضافہ کرنے میں ہندوستان کا تعاون سب سے زیادہ ہے!

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’حکومتِ ہند کی کورونا کے حوالہ سے کی گئی بد انتظامیوں کا یہ نتیجہ ہے۔ لیکن اب ہمیں ہر حال میں مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔ ملک کی از سر نو تعمیر تبھی ممکن ہو سکے گی جب وزیر اعظم اپنی غلطی کا اعتراف کریں اور ماہرین سے صلاح لیں۔ تردید کا رویہ اختیار کیے رکھنا کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے جو رپورٹ مشترک کی ہے اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو لوگ وبا کے دوران خط افلاس سے نیچے چلے گئے ہیں اور یومیہ 2 امریکی ڈالر بھی نہیں کما پا رہے ان میں ہندوستان کے لوگوں کی حصہ داری سب سے زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر غریبی میں اضافہ کرنے کے معاملہ میں ہندوستان کی حصہ داری 57.3 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ عالمی بھوک کی درجہ بندی (ورلڈ ہنگر انڈیکس) 2020 کے مطابق ہندوستان 107 ملک کی فہرست میں 94 ویں مقام پر پے۔ وبا اور بیروزگاری کے سبب ملک کی حالت خستہ ہو رہی ہے۔ غذائی قلت کے سبب تقریباً 16 ریاستوں میں بچوں کا وزن معمول سے کم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...