بی جے پی ارکان کو پارلیمنٹ میں موجود رہ کر قانون سازی کے کاموں میں حصہ لینا چاہئے: مودی

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 8:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تمام ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے اور قانون سازی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کو یہاں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے پارٹی کے تمام ممبران کو پارلیمنٹ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی طرح آپ سے ایک ہی بات کو بار بار کہنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اپنے رویے میں تبدیلی لائیں ورنہ تبدیلی آجائے گی۔

میٹنگ میں بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے بعد اپنے اپنے حلقوں میں جا کر پارٹی کے ضلع اور ڈویژنل صدور سے بات چیت کریں اور انہیں چائے پر بحث کے لیے بلائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 14 دسمبر کو وہ وارانسی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے ضلع اور ڈویژنل صدور کو چائے پر مدعو کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ایم پی اسپورٹس مقابلہ، ایم پی تندرست چائلڈ مقابلہ اور سوریہ نمسکار مقابلہ منعقد کرنے کے علاوہ اپنے اپنے علاقوں میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والوں سے رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی۔

پی ایم مودی کو میٹنگ میں 15 نومبر کو برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ’جن جاتیہ گورو دوس‘ قرار دینے پراعزاز سے نوازا گیا۔ میٹنگ میں مودی کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ایوان بالا راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کئی دیگر وزراء اور پارٹی ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ عام طور پر پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ہر منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ہوتی ہے۔ اس بار یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے باہر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر کے آڈیٹوریم میں ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...