پی ایم مودی نے 32 خواتین ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کی، کہا، سب کو ایک دوسرے کے بارے میں علم ہونا چاہیے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2019, 10:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ سے غریب بستیوں میں بچوں کے غذائی قلت کودورکرنے کی سمت میں کام کرنے کی اپیل کی۔اپنے گھر پر تقریباًبتیس خواتین ممبران پارلیمنٹ سے پی ایم مودی نے ملاقات کی۔پی ایم مودی نے تمام خواتین ارکان پارلیمنٹ سے اپنا تفصیلی تعارف دینے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کے بارے میں علم ہونا چاہئے۔سیاست صرف اپنے بارے میں نہیں بلکہ دوسروں کے لئے ہوتی ہے۔خواتین ارکان پارلیمنٹ کو نئی ذمہ داریاں لینی چاہئے۔انہیں نئے علاقوں میں کام کرنا چاہئے۔پی ایم نے بچوں کے غذائی قلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین رہنما ایسے علاقوں میں بچوں کو صحت مند کھانا دینے کی سمت میں کام کر سکتی ہیں جہاں غذائی قلت کا مسئلہ ہے۔انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ گجرات میں ایک تجربہ کیا گیا۔اس میں ایک صحت مند اور تندرست بچے کی تصویر ماؤں کواپنے موبائل پر ڈالنے کو کہا جاتا تھا جسے دیکھ کر انہیں اپنے بچے کو بھی تندرست رکھنے کی ترغیب ملتی ہے۔پی ایم بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ سے مسلسل ملاقات کر رہے ہیں۔اس کے لئے ان ممبران پارلیمنٹ کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔کل وزیراعظم نے بی جے پی کے نوجوان ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی تھی۔بدھ کو وہ ان ممبران پارلیمنٹ سے ملے تھے جو کبھی ریاست یا پھر مرکز میں وزیر رہ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔