مودی کی سلطان قابوس سے ملاقات، بھارت عمان کے درمیان آٹھ معاہدوں پر دستخط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 9:20 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

مسقط 12 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے عمان کے سلطان قابوس سے وسیع سطح پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران بھارت اور عمان نے دفاع، صحت اور سیاحت میں اشتراک و تعاون سمیت آٹھ معاہدوں پر دستخط بھی کئے ۔ تین ممالک کے دورے کے آخری مرحلہ میں دبئی سے یہاں پہنچے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سلطان قابوس بن سعد امام سعد کے ساتھ نمائندے سطح کے مذاکرات میں شرکت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات میں نئی بلندی چھوتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے عمان کے سلطان قابوس کے ساتھ وفد سطح کی مذاکرات کی۔ دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سیکورٹی، فوڈ سیکورٹی اور علاقائی مسائل پر تعاون بڑھانے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ۔ سلطان قابوس نے عمان کی ترقی میں ہندوستانیوں کی شراکت کی ستایش کی ۔مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں نے آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے. اس میں عادی اور تجارتی معاملات میں قانونی اور عدالتی تعاون پر ایک ایم او یو بھی شامل ہے۔ قومی دفاع ،کالج، عمان کی سلطنت اور دفاعی مطالعہ اور تجزیہ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعلیمی تعاون کے لئے ایک ایم او یو ہوا۔ دونوں ممالک نے فوجی تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کئے۔ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمان کے دارالحکومت میں قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں ہندوستانیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے سیاسی ماحول میں اتار چڑھاو کے باوجود بھارت اور عمان کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں عمان میں رہ رہے ہندوستانیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نوے لاکھ سے زیادہ بھارتی ساحلی علاقے میں کام کرتے ہیں اور رہتے ہیں۔ عمان میں، بھارتیوں کا سب سے بڑا مہاجر طبقہ ہے جو اپنے ملک سے ہجرت کرکے یہاں مقیم ہوگیا ہے ۔اپنے اس د ورہ کے سب سے پہلے مرحلہ میں انہوں نے فلسطین کا دورہ کیا تھا ۔ اور فلسطین دورہ کرنے پہلے بھارتی وزیر اعظم بھی بنے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...