دستکاروں کیلئے’پی ایم وشوکرما یوجنا‘ کا آغاز؛ وزیر اعظم مودی نے دیا ،وشوکرما یوجنا کے ذریعہ تمام کاریگروں کو تربیت دینے پر زور

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2023, 6:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ’بھگوان وشوکرما‘ کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے  اتوار کو پی ایم وشواکرما اسکیم کا اعلان  کیا، جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس اسکیم کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں کے کاریگروں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ  اس منصوبہ کے تحت  روایتی دستکاری سے وابستہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھی  جائے گی۔  وزیراعظم مودی کو توقع ہے کہ  اس اسکیم کے تحت نہ صرف دستکاروں اور کاریگروں کو مالی ا مداد  ملے گی، بلکہ یہ اسکیم  قدیم روایت، ثقافت اور متنوع ورثے کو زندہ رکھنے اور مقامی مصنوعات، فنون اور دستکاری کو فروغ  دینے کا  بھی ذریعہ  بنے گی۔

دہلی میں انٹر نیشنل کنونشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر اس اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ پی ایم وشوکرما کو۱۳؍ ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ مرکزی حکومت کی طرف سے مکمل طور پر فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت بائیومیٹرک پر مبنی پی ایم وشوکرما پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے کامن سروس سینٹرز کے ذریعے وشوکرما کی مفت رجسٹریشن کی جائے گی۔ انہیں پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ، بنیادی اور اعلیٰ تربیت سے متعلق اسکل اپ گریڈیشن 15 ہزار روپے کا ٹول کٹ انسینٹیو، ایک لاکھ روپے (پہلی قسط) اور2لاکھ روپے (دوسری قسط) رعایتی شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’وشوکرما یوجنا‘ ہندوستان کی مقامی مصنوعات کو عالمی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جس طرح جسم میں ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، اسی طرح وشوکرما (دستکار) سماجی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان کے بغیر روزمرہ کی زندگی کا تصور کرنا مشکل ہے۔فریج کے دور میں بھی لوگ گھڑے کا پانی پسند کرتے ہیں ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ان ساتھیوں کو پہچان اور حمایت ملے۔ وزیر اعظم مودی نے کہاکہ وشوکرما یوجنا کے ذریعہ تمام کاریگروں کو تربیت دینے پر زور دیا گیا ہے۔ ٹریننگ کے دوران حکومت کی طرف سے ہر ایک کو500روپے یومیہ الاؤنس دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹول کٹ کے لیے15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ حکومت اشیا کی برانڈنگ میں بھی مدد کرے گی۔ اس کے بدلے میں حکومت چاہتی ہے کہ آپ صرف ان دکانوں سے سامان خریدیں جن کے پاس جی ایس ٹی رجسٹریشن ہے۔ مودی نے کہا کہ حکومت بغیر کسی گیارنٹی کے کاروبار شروع کرنے کیلئے رقم فراہم کرے گی۔۳؍ لاکھ روپے تک کا قرض بغیر کسی گیارنٹی کے دیا جائے گا اور اس کا سود بھی بہت کم ہوگا۔ نئے ٹولز خریدنے پر آپ کو پہلی بار ایک لاکھ روپے تک کا قرض ملے گا۔ اس کی ادائیگی کے بعد2لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...