دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ، پی ایم مودی نے کیاوالہانہ استقبال

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2020, 1:04 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

احمد آباد،24/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوروزہ دورے ہندوستان کے لیے احمد آباد پہنچے گئے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ائیرپورٹ کا والہانہ استقبال کیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو ’انڈیا روڈشو‘اور اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ’ نمستے ٹرمپ ‘پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔

ی ایم مودی تقریباً صبح 10بجے یہاں پہنچے ہیں اور وہ ہوائی اڈے پر صدر ٹرمپ کا والہانہ استقبال کیا۔ٹرمپ شہر ہوائی اڈے سے مہاتما گاندھی کےتاریخی سابرمتی آشرم جائیں گے اور وہاں کچھ وقت بتانے کےبعد واپس روڈ شو کرتے ہوئے شہر کے موٹیرا علاقے میں نوتعمیر شدہ سردار پٹیل اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ جہاں نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی اور صدر ٹرمپ مشترکہ طورپر عوام سے خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے مشہور صوفی گلوکار کیلاش کھیر سمیت کئی فن کار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔اسٹیڈیم کے مالکانہ حقوق رکھنے والے گجرات کرکٹ یونین کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔صدر ٹرمپ آج دوپہر تقریباً 12بجے یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے جہاں وزیراعظم ان کا استقبال کریں گے۔یہ کسی بھی امریکی صدر کا گجرات کاپہلا دورہ ہوگا۔ہوائی اڈے پر ہی زبردست استقبال کے بعدمسٹر ٹرمپ مسٹر مودی کے ساتھ 20کلومیٹر سے بھی زیادہ لمبے ’انڈیا روڈ شو‘ میں شرکت کریں گے۔اس کے بعد نمستے ٹرمپ پروگرام ہوگا۔دونوں پروگراموں کے پیش نظر 14ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے۔پورے راستے میں دونوں رہنماؤں کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ اور ہورڈنگس لگائے گئے ہیں ۔نمستے ٹرمپ پروگرام کی شروعات دوپہر ایک بج کر پانچ منٹ پر ہوگی۔صدرٹرمپ کےلئےاس دورے کے دوران کھمن سمیت کئی روایتی گجراتی پکوان پیش کئےجائیں گے۔

اس دوران، ڈونلڈٹرمپ کے سابرمتی آشرم آنے کےسلسلے میں جاری قیاس آرائیوں کا بھی کل خاتمہ ہوگیا اوروہاں کے ٹرسٹی امت مودی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کچھ وقت کےلئے وہاں پہنچیں گے۔آشرم احاطے میں صدر ٹرمپ کے استقبال کےلئے کافی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔سرکاری پروگرام کے مطابق مسٹر ٹرمپ روڈشو کے دوران دوپہر سوا بارہ بجے یہاں رانپ علاقے میں واقع مہاتما گاندھی کے اس تاریخی آشرم پر پہنچیں گے جہاں یہاں آنے والے ہر بڑے سربراہ مملکت کو روایت کے طورپر لایا جاتا رہا ہے۔وہ اور ان کی اہلیہ میلینیا ٹرمپ،پی ایم مودی کے ساتھ آشرم میں سابرمتی ندی کے کنارے بھی کچھ وقت گزاریں گے۔ہوائی اڈے سے ہی شروع ہونے والے روڈ شو کے دوران سڑک کے کنارے بنے 28اسٹیجوں پر فن کار ہندوستانی ثقافت کی جھلک پیش کرتے ہوئے رنگارنگ پیش کش دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔