پی ایم مودی کے ہاتھوں 118 کلومیٹر طویل بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے کا افتتاح، انتخابی مہم کا بھی آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 12th March 2023, 7:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مددور میں 118 کلومیٹر طویل بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ حکام کے مطابق اس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت تقریباً تین گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً 75 منٹ رہ جائے گا۔ دریں اثنا، وزیر اعظم مودی نے کرناٹک میں انتخابی مہم کا بھی آغاز کر دیا۔

پی ایم مودی نے بنگلورو-میسورو ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے علاوہ کرناٹک میں تقریباً 16000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ پی ایم مودی تقریباً 4130 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چار لین میسورو-کشال نگر ہائی وے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے سے سفر کا وقت پانچ گھنٹے سے کم ہو کر صرف 2.5 گھنٹے رہ جائے گا۔ بعد میں وہ کرناٹک کے شمالی حصے کا بھی دورہ کریں گے اور 850 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کردہ آئی آئی ٹی دھارواڑ کا افتتاح کریں گے۔

قبل ازیں، وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کرناٹک کے منڈیا میں روڈ شو کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ یہاں انہوں نے ضلع ہیڈکوارٹر شہر منڈیا میں ایک روڈ شو کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ نظر آئے، جو راستے کے دونوں طرف قطار میں کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ حکمراں بی جے پی قدیمی میسور کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، جہاں وہ روایتی طور پر کمزور ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...