مودی ملک کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں:دنیش گنڈوراؤ

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2021, 10:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍نومبر(ایس او نیوز) چین اروناچل پردیش میں ہندوستان کے علاقے پر قدم جما رہا ہے لیکن وزیر اعظم مودی چین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔مودی ملک کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ کیا مودی چین کی جارحیت اور حملے کے بارے میں بولنے سے ڈرتے ہیں؟ یہ چبھتاسوال کے پی سی سی کے سابق صدر دنیش گنڈوراؤ نے کیا۔ بروزاتوار ٹوئیٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے کہاکہ مودی کا 56/ انچ کے سینہ کاکیایہی مطلب ہے؟اتناچوڑاسینہ رکھنے والا وزیر اعظم چین کا جواب دینے کیلئے تیارکیوں نہیں ہے؟۔کیایہ ایک حقیقی آدمی کاسینہ ہے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریم 11 کے ماسوا دیگر آن لائن گیمز قانون کے خوف کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے آن لائن گیمنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ آن لائن گیمز کے عادی ہزاروں نوجوان اپنی زندگیاں برباد کر رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کو دوبارہ جاگنے کی ضرورت ہے؟ دنیش گنڈوراؤ نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ داخلہ کوچاہئے کہ وہ اس بارے میں ازسر نو غور کرے۔سیشن میں آن لائن گیم پر پابندی لگانے کا قانون لایا گیا ہے۔ تاہم ریاست میں آن لائن گیمز پراب تک پابندی عائدنہیں کی جاسکی۔ قانون کومؤثرطریقہ سے نافذکرنے کی وجہ سے اب بھی آن لائن گیمزجاری ہیں، اس لاپروائی نے زمینی قانون کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے وزیر داخلہ ارگا گیانیندرسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے محکمے کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کوسختی سے نافذ کرے۔ قانون جاری رہنے کے باوجود ان گیمنگ ایپس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...