غداروطن ہیں وزیر اعظم مودی، پرائیویٹ کمپنیوں کو پہنچایا فائدہ،نوجوت سنگھ سدھوکاحملہ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th April 2019, 8:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق کرکٹر اور پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم مودی پر غداروطن ہونے کا الزام لگایا۔سدھو نے دعوی کیا کہ پانچ سال کے دور اقتدار میں مودی نے سرکاری کمپنیوں کے مفادات کو مار کر پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔سدھو نے یہ بھی دعوی کیا کہ گزشتہ انتخابات کے وعدوں کو پورا کرنے میں وزیر اعظم مودی ناکام ثابت ہوئے۔سدھو نے ہفتہ کو کانگریس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سرکاری کمپنیوں ڈوبتی چلی گئیں اور کچھ پرائیویٹ کمپنیوں کو زیادہ فائدہ پہنچا،چوکیدار اکثر امیروں کے گھر کے باہر کھڑا اور غریبوں کے حق کو مارتا رہا۔وزیر اعظم مودی پر الزام لگاتے ہوئے سدھو نے کہا کہ وزیر اعظم اصل مسائل سے توجہ بھٹکانے کے لئے قوم پرستی اور قومی سلامتی کے معاملے اٹھا رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی پر خطاب کرتے ہوئے سدھو نے کہاکہ کہا گیا تھا کہ نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا، جبکہ یہ ایک نقاب تھا۔وزیر اعظم نے 55 ممالک کے دورے کئے اور ان دوروں پر امبانی اور اڈانی ان کے ساتھ گئے اور 18 سودے کئے،جبکہ معاہدے سرکاری کمپنیوں کے لئے سودے ہونے چاہئیں۔نوجوت سنگھ سدھو نے رافیل طیارے سودے، بی ایس این ایل کی خراب مالی حالت، نوٹ بندی پر بھی سوال کھڑے کئے۔سدھو نے کہاکہ اس حکومت میں سرکاری کمپنیوں کے مفاد کو مار کر پرائیویٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔کرتارپور صاحب کورڈور کے موضوع کے بارے میں پوچھے جانے پر سدھو نے کہاکہ کرتارپور صاحب کورڈور 70 سالوں کی عبادت سے ممکن ہو رہا ہے،یہ دونوں حکومتوں نے کیا ہے،اس پر سیاست کیوں ہونی چاہئے؟ بابا نانک جوڑنے والے تھے، اگر یہ بن جائے گا تو 12 کروڑ لوگوں کی دعائیں ملیں گی۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہاکہ جو شخص سرکاری کمپنیوں کے مفادات کو مار کر نجی کمپنیوں میں پیسے بھر رہا ہے، جو پے ٹی ایم کی تشہیر کر رہا ہے، جو اصل مسائل سے بھاگ رہا ہے کیا وہ ملک مخالف نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟۔ سدھو نے کہاکہ وزیر اعظم اپنے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں کامیاب نہیں رہے ہیں،اب تو لوگ پوچھ رہے ہیں15 لاکھ روپے کا آج بھی انتظار ہے، مودی جی آپ کو کس طرح چوکیدار ہیں؟ ۔سدھو نے کہاکہ اگر ان سے کوئی واجب سوال کرتا ہے تو اسے غدار قرار دیا جاتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا،سوال تو پوچھا جائے گا۔سدھو نے قومی سلامتی کا مسئلہ انتخابات میں اٹھائے جانے کو لے کر وزیر اعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے دہشت گردانہ حملے ہوتے تھے تو استعفے مانگے جاتے تھے اور اب دہشت گردانہ حملے ہوتے ہیں تو ووٹ مانگے جاتے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو نے دعوی کیاکہ انہوں نے پانچ سالوں کی حکومت میں جمہوریت کو غنڈا نظام بنا دیا، دھاندلی کا طریقہ کار بنا دیا، ٹرول نظام بنا دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...