چھتیس گڑھ نکسلی حملہ: لاپتہ کوبرا کمانڈو کی 5 سالہ بیٹی کی اپیل- ’پلیز، میرے پاپا کو چھوڑ دو‘

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 5:21 PM | ملکی خبریں |

رائے پور،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) چھتیس گڑھ نکسلی حملہ میں مبینہ طور پر اغوا ہو چکے ایک کوبرا کمانڈو کی پانچ سالہ بیٹی نے اپنے والد کو آزاد کرنے کی اپیل کی ہے۔ بچی کی جاری ہونے والی ویڈیو میں وہ روتے ہوئے کہہ رہی ہے، ’’پلیز میرے پاپا کو چھوڑ دیجیے۔‘ سی آر پی ایف (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے کمانڈو راکیشور منہاس کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حملہ کے بعد سے ان سے رابطہ ممکن نہیں ہو پایا۔ خیال رہے کہ نکسلیوں کی جانب سے کیے گئے اس حملہ میں 22 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی اہلیہ مینو نے جموں میں واقع اپنے گھر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں نیوز چینل سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہ لاپتہ ہیں۔ حکومت اور سی آر پی ایف میں سے کسی نے بھی واقع کی معلومات فراہم نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ جموں میں واقع سی آر پی ایف کے صدر دفتر سے انہوں نے منہاس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ مینو نے کہا کہ ’’مجھے وہاں سے بتایا گیا کہ وہ مجھ سے کسی بھی معلومات کا اشتراک نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تصویر صاف ہونے کے بعد ہی وہ کچھ بتا پائیں گے۔

مینو نے کہا کہ ان کے شوہر نے ملک کی 10 سال تک خدمت کی ہے اور اب حکومت کی باری ہے کہ وہ انہیں محفوظ واپس لائے۔ مینو نے بتایا کہ انہوں نے گورنر منوج سنہا سے یہ معاملہ مرکزی حکومت کے سامنے اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اور ان سے یہ گزارش کی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے میرے شوہر کو بحفاظت بازیاب کرانے کے لئے کہیں۔

قبل ازیں، پیر کے روز سینئر پولیس عہدیداروں نے بتایا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ کمانڈو کا نکسلیوں نے اغوا کر لیا ہو۔ بستر کے آئی جی پی سندر راج نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ’’ایک دستہ جوان کو بازیاب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ انہیں نکسلیوں نے اغوا کر لیا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ بات سچ ہو سکتی ہے۔ ہم معلومات کی تصدیق کریں گے اور انہیں بحفاظت بازیاب کرانے کے لئے ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...