’وندے ماترم‘ کوقومی ترانہ کے مساوی درجہ دینے کا عدالت سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ میں پیر کو ایک درخواست دائر کر کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ’وندے ماترم‘ کو قومی ترانہ‘جن گن من‘ کے مساوی درجہ دینے والا قانون بنانے کی ہدایت مرکزی حکومت کو دے۔بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے نے یہ عرضی دائر کی ہے اس میں درخواست کی گئی ہے کہ بنکم چندر چٹرجی کے لکھے گئے قومی گیت ’وندے ماترم‘ کو رابندر ناتھ کے لکھے گئے قومی ترانہ ’جن گن من‘ کے مساوی درجہ دیا جائے۔اس درخواست پر منگل کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔اپادھیائے نے کہاہے کہ قومی گیت نے جنگ آزادی میں اچھا کردار ادا کیا تھا اور پہلی بار، 1896 میں رابندر ناتھ ٹھاکر نے انڈین نیشنل کانگریس کے اجلاس میں سیاسی تناظر میں اس کو گایا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’جن گن من‘ اور ’وندے ماترم‘ کوبرابرکادرجہ دینا ہوگا۔’جن گن من‘ میں جن جذبات کا اظہار کیا گیا ہے، انہیں ملک کو ذہن میں رکھتے ہوئے اظہار کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے’وندے ماترم‘ میں جن جذبات کااظہار کیاگیا ہے وہ ملک کے کردار کو بتاتا ہے اور اسے بھی برابری کا درجہ ملنا چاہئے۔پٹیشن میں اس کے مساوی جے کی مانگ کی گئی ہے کہ’وندے ماترم‘ کو ’جن گن من‘ کے برابر درجہ دیا جائے گا اوردونوں کا درجہ مساوی ہوگا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...