سمیروانکھیڈے کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل، نوکری سے برخاستگی کی مانگ

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2021, 11:31 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 21؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شاہ رخ خان کے بیٹےآرین خان کے ضمانتی آرڈر کے سامنے آنے کے بعد جہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تھیوری کو جھٹکا لگا ہے وہیں این سی بی کے ممبئی میں زونل ڈاریکٹر سمیر وانکھیڈے کے لئے ایک نئی مشکل سامنے آئی ہے ۔ بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ سمیر وانکھیڈے نے اپنے مسلمان ہونے کی بات چھپائی تھی اس لئے انہیں سرکاری نوکری سے برخاست کیا جائے۔

آج تک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق بامبے ہائی کورٹ میں داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ سمیر وانکھیڈے نے آئی آر ایس میں شامل ہونے کے دوران اپنے مذہب کی وضاحت نہیں کی تھی اس لئے انہیں فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جائے۔

واضح رہے یہ عرضی سماجی کارکن اشوک مہادیو کامبلے نے وکیل نتن ستپتے کے ذریعہ داخل کی ہے ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سمیر وانکھیڈے نے اپنے مسلمان ہونے کی بات چھپا کر سیول سروسز میں نوکری حاصل کی تھی ۔ کامبلے کے وکیل نے کہا ہے کی اس معاملہ کو دیکھ رہی جانچ کمیٹی سے بھی وہ شکایت کر چکے ہیں۔

کامبلے نے عرضی میں کہا ہے کہ 1993 میں سمیر وانکھیڈے کے والد کا نام داؤد سے بدل کر دھیاندیو وانکھیڈے کیا گیا تھا لیکن وانکھیڈے کے مذہب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایسا کالج میں دلت کوٹہ میں داخلہ کے لئے کیا گیا تھا۔ عرضی میں سمیر وانکھیدے کے ذریعہ غلط معلومات دینے کے لئے کہا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حجاب کیس: ججوں کو دھمکیاں دینے والے شخص کی درخواست ضمانت مسترد

بنگلورو کی ایک سیشن عدالت نے تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، جو حال ہی میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کی جان کو مبینہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے الزام میں عدالتی حراست میں ہے۔ سٹی ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...

بھٹکل تعلقہ میں بارش سے پیش آنے والے حادثات کے موقع پر فوری کارروائی کے لئے نوڈل افسران نامزد

سال 2022کےمانسون  بارش کے دوران بھٹکل تعلقہ میں پیش آنے والے سماوی حادثات کے موقع پر فوری توجہ دیتے ہوئے امداد پہنچانے اور تعلقہ کی مکمل نگرانی کی سخت ضرورت  رہتی ہے۔تعلقہ میں موسلادھار یا تیز بارش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی مشکلات و پریشانی ، جانی ، مالی ،جانوراور فصل کے ...

اب کارڈ کے بغیر بھی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا ہوا ممکن

آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت ...

کانگریس ’شیور‘ کے بعد مرکزی حکومت کو دباؤ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو گھٹانے کا فیصلہ کرنا پڑا: اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس کی طرف سے مہنگائی کے خلاف احتجاج اور اور ادے پور میں اس کے نوسنکلپ شیور کےعوامی بیداری مہم کے دباؤ میں مرکزی حکومت کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

مدھیہ پردیش: مسلم ہونے کے شبہ میں جین بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل

مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بزرگ کا پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ ضلع کے سب سے بزرگ سرپنچ پستا بائی چتّر کے بڑے بیٹے بھنور لال جین کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔