بھٹکل میں سوچھتا ہی سیوا کے لئے پیشگی میٹنگ :پلاسٹک پر پابندی کاعمل ہمیں اپنے  گھروں سے شروع کرنا چاہئے: اسسٹنٹ کمشنر ساجدملا کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2019, 8:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:26؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)سوچھتا ہی سیوا ہے پروگرام  کی تیاری کے لئے  بلائی گئی  پیشگی میٹنگ میں  بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا نے  بتایا کہ  پلاسٹک پر  پابندی کا عمل  ہمیں   اپنے گھروں سے  شروع کرنا چاہئیے  اور پلاسٹک کی پابندی کی ضرورت اور اس کے  نقصانا ت کے متعلق دوسروں کو بھی سمجھانا چاہئے۔

 بھٹکل اے سی دفتر میں سوچھتا ہی سیوا پروگرام کے متعلق منعقد کی گئی پیشگی تیاریوں کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کے استعمال سے ماحولیات کا توازن بگڑ جاتاہے ، اس سلسلے میں بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے کڑی کارروائی جاری ہے ، اب ہمیں  پلاسٹک پر مکمل پابندی کی طرف قدم بڑھانا ہے، اس سلسلے میں 2اکتوبر سے 10اکتوبر تک پلاسٹک پابندی کے متعلق بیداری مہم مناتےہوئے عوام میں اس تعلق سے بیداری اور جانکاری پیدا کرنی ہے۔

جے سی آئی کے صدر رمیش کھاروی نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، بلدیہ چیف آفیسر ٹی دیوراج ، جالی پنچایت چیف آفیسر وینو گوپال شاستری، ہیسکام اے ای ای منجوناتھ ، بی ای اؤ منجی ایم آر، بلدیہ انجنئیر وینکٹیش ناؤڈا، سوجیا سومن ، محکمہ جنگلات، زراعت، باغبانی ، پولس ، ساحلی محافظ دستہ سمیت تعلقہ کے مختلف محکمہ جات کے افسران ، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے عہدیداران وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔