پلاسٹک کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی:میسورو ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری
میسورو،6؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع کی ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری کی صدارت میں میسور ومیں پلاسٹک کی اشیا ء کے استعمال پر کی گئی پابندی کے تعلق سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس موقع پر میسورو سٹی کارپوریشن کی کمشنر شلپا ناگ اور دوسرے سرکاری افسر اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر سندوری نے سختی کے ساتھ کہا کہ پابندی لگائی گئی پلاسٹک کی اشیاء کا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ سختی کے ساتھ اس پر عمل کرنے کی سخت ہدایت دیتے ہوئے سرکاری افسروں کو ایک ماہ کی مہلت دی ہے اور 5؍ اپریل کے بعد پلاسٹ کے استعمال کرنے والوں کے قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ماحولیات اور پھیلنے والی بیماریوں کی حفاظت کیلئے پلاسٹک کے استعمال پر سختی کے ساتھ پابندی عائد کی جارہی ہے۔
تمام بیوپاریوں اور دکان مالکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پلاسٹک کی بجائے کپڑے اور کاغذات کے کور کا استعمال کریں۔ ورنہ ابتداء میں میسورو سٹی کارپوریشن کی حدود میں اس قانون کی سختی کے ساتھ پابندی کی جائیگی اور بعد میں میسور وضلع کے دوسرے علاقوں میں پابندی عائد کی جائے گی۔