کولمبیا میں طیارہ حادثہ، 7 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 12:12 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پوپایان،17؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کولمبیامیں ایک چھوٹا طیارہ حادثےکاشکارہوگیا،حادثے کے نتیجے میں  کم از کم 7 افراد ہلاک  جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جاگرا، طیارے میں 9 افراد سوار تھےجن میں سے 7افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے ،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پوپایان شہرکےمئیرکاکہناہےکہ حادثےمیں 3 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں ۔زخمیوں میں سے دو افراد جہاز میں سوار مسافرتھےجبکہ گراؤنڈمیں کھیلتاہواایک   بچہ بھی زخمی ہواہے ۔

ذرائع  کاکہناہےکہ طیارہ گرنے کےبعد ملبےکے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سےان کوجزوی طورپرنقصان بھی پہنچاہے ۔

کولمبیا کی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہےاس سے قبل بھی 2015 میں کولمبیاکےشہربگوٹامیں طیارہ بیکری پرجاگراتھا جس میں جہازکےپائلٹ سمیت 5 افرادہلاک جبکہ بیکری میں موجود افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

نیوزی لینڈ: زلزلہ نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو بنایا عوامی توجہ کا مرکز

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انتہائی پرسکون انداز میں ٹی وی میزبان Ryan Bridge کے پروگرام Newshub AM Show کرونا سے نمٹنے سے متعلق مباحثے کے دوران زلزلے کے جھٹکے شروع ہوئے اور کیمرے میں دکھائی دینے والی چیزیں حرکت کرنے لگیں۔

مزدور پیدل نہ جائیں، سب کے لئے مفت ریل سفر کے انتظامات: منیش سسودیا

  دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تارکین وطن مزدوروں سے پیدل سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی حکومت نے تمام مفت ریل سفروں کا انتظام کیا ہے۔ 7 مئی سے 25 مئی تک ، 2،41،169 افراد کو 196 ٹرینوں کے ذریعے ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ بہار میں سب سے زیادہ 1،25،711 افراد ہیں ...

بھٹکل میں خدمات انجام دینے والے کورونا کے خصوصی آفسر ڈاکٹر شرتھ نائیک اب ہوں گے ضلع ہیلتھ آفسر

بھٹکل میں کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے کاروار سے ڈاکٹر شرتھ نائیک کو بھٹکل روانہ کرکے انہیں نوڈل آفسر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اُنہیں اب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر کے طور پرخدمات انجام دینے والے  ڈاکٹر ...

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مزید چار لوگ صحت یاب ہوکر کاروار اسپتال سے ڈسچارج؛ پہنچے بھٹکل

مینگلور اسپتال لنک کے جن 29 لوگوں کو کاروار کمس اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، اُس میں سے 20 لوگوں کو سنیچر کے دن اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا ، اُن ہی میں سے مزید چار لوگوں کو آج کمس  سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ چاروں بذریعہ ایمبولنس آج منگل کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچے جہاں سے ضروری ...