خاتون پائلٹ پونم یادو نے بریلی ائیرپورٹ سے بھری پہلی پرواز

Source: S.O. News Service | Published on 8th March 2021, 11:58 PM | ملکی خبریں |

بریلی،8؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہوائی سفر نیٹورک سے کسی بھی شہر کا جڑ جانا واقعی خوشی کی بات ہے۔ اس لحاظ سے بین الاقوامی یوم خواتین پر بریلی ائیرپورٹ کی شروعات بھی یادگار بن گئی۔ ایلائنس ائیر کے 72 سیٹر طیارہ پربریلی سے دہلی کے لیے پہلی پرواز بھرنے والی پائلٹ پونم یادو سے لے کر انجینئر، سیکورٹی اہلکار اور سبھی کرو ممبران خواتین تھیں۔ دہلی سے آنے والی فلائٹ صبح تقریباً 10.30 بجے بریلی ائیر پورٹ پہنچی۔ بریلی سے اسی طیارہ نے دوپہر 12.18 بجے دہلی کے لیے پرواز بھری۔ اب ہفتہ میں چار دن بریلی-دہلی-بریلی پروازیں ملیں گی۔ اپریل کے آخر تک اور مئی کی شروعات میں بالترتیب ممبئی اور بنگلورو کی پروازیں بھی شروع ہونے کی امید ہے۔ اس کے بعد لکھنؤ اور پریاگ راج کی فلائٹس کا نمبر آئے گا۔

مایاوتی نے اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے 23 اگست 1997 کو بریلی میں گوتم بدھ ائیر پورٹ ٹرمینل کی سنگ بنیاد ائیر فورس کے ترشول ائیربیس کے پاس رکھی تھی۔ ائیرپورٹ کے لیے 14 ہیکٹیر زمین حاصل نہ ہو پانے کے سبب تعمیراتی کام میں تاخیر ہو رہی تھی۔ پھر سماجوادی پارٹی حکومت کے دور میں زمین کا حصول ہوا۔ لوک سبھا انتخاب 2019 کے دوران بریلی میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے 10 مارچ 2019 کو بریلی ائیرپورٹ ٹرمینل کی بلڈنگ کا افتتاح ہوا۔ تب بی جے پی لیڈروں کا ہجوم افتتاحی تقریب میں امنڈ پڑا تھا۔

اس وقت کے مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی سریش پربھو نے ممبئی سے ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا تھا۔ بریلی سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر سنتوش گنگوار اور اتر پردیش کے وزیر برائے ہوابازی نند گوپال نندی بھی موجود رہے تھے۔ تب عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ تقریباً ایک مہینے بعد 15 اپریل 2019 سے پرواز شروع ہو جائیں گی۔ یہاں تک بتا دیا گیا تھا کہ جیٹ ائیرویز کی جانب سے تجویز بھی سامنے آ چکی ہے۔ بہر حال، تب سے لے کر اب تک کبھی ہوابازی کمپنیوں کے آگے نہ آنے سے اور کبھی بجلی گھر نہ بننے جیسی خامیوں نے پہلی فلائٹ میں اتنی تاخیر کر دی۔

تکنیکی طور پر دیکھا جائے تو یہ اس روٹ کی دوسری فلائٹ ہے۔ دراصل ایلائنس ائیر کے طیارہ نے صبح تقریباً 10 بجے دہلی سے بریلی ائیر پورٹ کے لیے پرواز بھری۔ اس پہلی فلائٹ میں بریلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر سنتوش گنگوار اور آنولہ سے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر کشیپ سمیت کئی بی جے پی اراکین اسمبلی موجود تھے۔ ایلائنس ائیر کی تاریخ میں یہ پہلی آل ویمن کرو فلائٹ رہی، یعنی پائلٹ سمیت پورے کرو میں صرف خواتین ہی تھیں۔ یہ فلائٹ تقریباً 10.30 بجے بریلی پہنچی۔

بریلی ائیرپورٹ پر فلائٹ لینڈ ہوتے ہی واٹر کینن سیلیوٹ دیا گیا۔ ہوائی پٹی کی دونوں جانب سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے کچھ اس طرح پانی کی بوچھار کی جس سے ایک آرچ جیسا بن گیا۔ پانی کے اس خوبصورت ورچوئل گیٹ سے فلائٹ کا استقبال دیکھنے کو لے کر ائیرپورٹ پر موجود لوگ کافی پرجوش نظر آئے۔ بریلی میں ریاست کے وزیر برائے شہری ہوابازی نند گوپال نندی نے دہلی سے آنے والوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ائیرپورٹ کو خوب سجایا گیا۔ دیواروں پر فریم میں زری-زردوزی کی ساڑیاں فریم کر کے لگائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ’جھمکا گرا رے...‘ گانے سے مشہور ہوئے جھمکے کی کئی تصویریں بھی فریمز میں لگی ہیں۔

بریلی ائیرپورٹ اتر پردیش کا آٹھواں شہری ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔ اب تک لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور، کانپور، ہنڈن، آگرہ اور پریاگ راج میں ہی سول ائیر پورٹ تھے۔ بریلی میں سول انکلیو کی تعمیر پر 83 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو مفت میں دستیاب کرائی گئی 35 ایکڑ زمین اور بجلی مہیا کرانے کے لیے 9.8 کروڑ روپے کا خرچ ہوا ہے۔ چونکہ بریلی ائیرپورٹ کو علاقائی رابطہ منصوبہ ’پرواز‘ کے تحت شروع کیا گیا ہے، اس لیے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کئی طرح کی چھوٹ دی جائے گی، یعنی 50 فیصد سے کم مسافر ہونے پر اخراجات کے فرق کا بوجھ دیا جائے گا۔ چار ہزار یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی، 10 سال تک ایوی ایشن ٹربائن فیوئل (تیل) پر ویٹ نہیں لیا جائے گا اور سیکورٹی و فائر بریگیڈ خدمات مفت دی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...