بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے پکنک کا اہتمام؛ خواتین کے لئے صحت بیداری کا بھی منعقد ہوا بہترین  پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th April 2019, 6:14 PM | خلیجی خبریں |

جدہ 7/اپریل (ایس او نیوز/راست)  4/اپریل 2019 کوبھٹکل کمیونٹی جدہ نے موجودہ  حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پریشانیوں،  دشواریوں اور تناو  سے تھوڑا سا آرام اور پرسکون ماحول فراہم کرنے  ممبران کے لئے پکنک کا اہتمام کیا جس میں بچوں  بڑوں اور بزرگوں اور خواتین کے لئے  بہت سارے تفریحی پروگرام منعقد کئے گئے. خیال رہے کہ  یہ حقیقت نہیں بھولنی چاہئے کی زندگی بالخصوص با مقصد زندگی کے لئے دشواریاں لازمی ہے مگر یہی مشکلات و جد و جہد  عمل کی قیمت بڑھا دیتی ہے اور اس طرح کی سیر و تفریح سے مرد مومن کا عزم و حوصلہ بڑھتا  ہے۔

پروگرام کا افتتاح مولوی عفان ادیاور کی تلاوت کلام پاک سے  ہوا ممبران اور مہمانوں کا استقبال نظامت کر رہے  سکریٹری جناب نوید ائیکری نے کیا محفل میں مولوی اسامہ منیری نے غزل پڑھکر داد تحسین حاصل کی انکا ہر شعر معنی خیز تھا انکی آواز میں بلبل کی چہک پھولوں کی مہک،کلیوں کی چٹخ کے ساتھ ساتھ ایک وقار تھا جس نے جلسے کو ایک سنجیدہ ماحول بخشا، صدر جماعت جناب یسین عسکری نے بھی ایک نظم پڑھکر سنائ اور  اپنے صدارتی خطبہ میں انہوں نے ممبران کو جماعت سے جڑے رہنے اور ہر پروگرام میں شریک رہنے کی درخواست کی، جناب عمران ادم نے چند مزاحیہ اشعار پڑھکر سنائے۔  جماعت کے سرگرم رکن جناب فیصل دامودی  نے جماعت کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

پکنک کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہنے والے جناب قمر سعدا ، جناب عبیداللہ عسکری، جناب عارف قاسمجی، جناب عبدالمعیز جوکاکو ، وغیرہ  کا فردا فردا شکریہ ادا کیا گیا ممبران کے لئے کھیل کے انعقاد کرنے پر جناب اسامہ منیری اور انکے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ممبران اور مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی پکنک میں کونٹی کرکٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں چار ٹیم نےحصہ لیا فائنل میں سواد منیری اور شہباز کولا کی ٹیم کا مقابلہ ہوا اور سواد منیری نے  شہباز کولا کی ٹیم کو شکست دے کر پہلا مقام حاصل کیا۔

خواتین کے لئے صحت اگاہی  پروگرام
چند دن پہلے بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے  جناب قمر سعدا کی رہائش گاہ پرخواتین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے دو نسواں ماہر طب کو مدعو کرتے ہوئے انہں پستان کا کینسر اور  ذیابطیس کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی گئی جس میں بھٹکل کمیونٹی جدہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ہیلن محمد غوث جو تمل ناڈو سے تعلق رکھتی ہیں  MD  ہیں اور  پستان کے کینسر اور اس سے بچنے اور چانچ کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اور ڈاکٹر ازرا کرمانی ایم ڈی ہیں حیدراباد سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے زیابطیس اور اس سے بچنے کے طریقوں پر تفصیل سے معلومات دی  یہ بھٹکل کمیونٹی جدہ کا ایک تاریخی پروگرام تھا جسے تمام خواتین نے سراہا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...