بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم کے زیراہتمام سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی ریلی اور جلسہ  کا اعلان ’ایسے دستور کو ، صبح بے نورکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th December 2019, 12:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:25؍دسمبر(ایس اؤ نیوز) ملک کے وزیرا عظم اور وزیر داخلہ ہر دن جھوٹ پر جھوٹ بولتےہوئے عوا م کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں، اِدھر اُدھر کی باتیں کرنے کے بجائے سیدھے سیدھے سی اے اےکو واپس لینے کا اعلان کریں تو ہم  اپنی جدوجہد سے کنارہ کش ہونے کا مشہور کالم نگار ،  روشن خیال مفکر شیو سندر نے خیال ظاہر کیا۔

بھٹکل کے سماجی وسیاسی ادارے مجلس اصلاح ونتطیم کے زیر اہتمام 23دسمبر 2019بروز پیر کو انجمن گراؤنڈ میں شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیجن کے خلاف  بڑے پیمانے پرمنعقدہ احتجاجی ریلی اور جلسہ میں وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان تیجسوی یادو کا نام لئے بغیر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سینہ چیرنے پر چار الفاظ ہونے نہیں چاہئے بلکہ سینہ چیرکر دیکھنے پر وہاں دیش پریم، دیش بھگتی اورہم سب ایک ہیں کا جذبہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ یہ قانون مسلمانوں سے زیادہ ہندوؤں کے لئے نقصان دہ ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ پر الزام عائد کرتےہوئے  کہاکہ  پرامن ملک میں  این آر سی کے ذریعے آگ لگانے کا کام کررہے ہو اور مزید کتنے مردے گراؤگے ۔ انہوں نے بتایاکہ این آر سی کی جدوجہد ہندو مسلم کی متحدہ جدوجہد ہے۔

تنظیم کے سابق صدر وکیل محمد مزمل قاضیا نے ملک کے دستور کو خطرے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ہم ہندوستان کے شہری ہیں، ہمیں کسی امتحان کی ضرورت نہیں ہے، یہ ایک سیاہ قانون ہے ، ایسے قانون کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے جمہوری نظام میں جمہوری قوت کی اہمیت بتاتے ہوئے کہاکہ اگر جمہور نے آپ کو اقتدار پر بٹھایا ہے تو اسی جمہور میں یہ قوت بھی ہے کہ اقتدار سے اتار بھی سکتی ہے۔ انہوں نے قانون کے خلاف جدوجہد مسلسل جاری رہنے کی جانکاری دی ۔ سی پی آئی (ایم ) لیڈر ڈاکٹر کے پرکاش نے جنگ آزادی کی روشنی میں انگریزوں کی منافقت اور غداروں کے خلاف جدوجہد کو موجودہ قانون کے خلاف جاری رکھنے کی بات کہی۔ احتجاجی ریلی اور جلسہ کے کنونیر عنایت اللہ شاہ بندری نے مرکزی حکومت کو نااہل قرار دیتےہوئے کہاکہ مرکزی حکومت اصل بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ قانون زبردستی نافذ کرنے کی کوشش میں ہے ہم ہرحالت میں اس کی مخالف کرنےکی بات کہی۔

سی پی آئی (ایم)یمونا گاؤنکر نے کہاکہ جھوٹ کی بنیاد پر اقتدار پربیٹھے لوگوں نے ملک کو برباد کررہےہیں۔ اور انہوں نے کسی ہرحال میں بھی ملک کو تقسیم ہونے نہیں دینےکی بات کہی۔ بلاک کانگریس صدر سنتو ش نائک نے این آر سی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ  آدی باسیوں ، دور دراز جنگلاتی علاقوں کے مکین کہاں سے  اپنے دستاویزات لائیں گے،یہ ناممکن ہے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس قانون کو واپس لے۔  نامدھاری سنگھ کے صدر ایم  آر نائک نے پرامن ریلی اور جلسہ کی ستائش کرتےہوئے کہاکہ جیو اور جینے دو کی اپیل کی۔ یہ ملک تکثریت سے وحدت کی مثال ہے، اس کو باقی رکھنے  کےلئے جدوجہد کرنے کی بات کہی۔

 امیر حمزہ ؓ  جمعہ مسجد کے خطیب مولانا محمد اقبال نائطے ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ملک کے سبھی ذات پات، دھرم کے لوگوں نے مل کر ملک کو آزادی دلائی ہے۔ اس ملک کے شہری آزاد پیدا ہوئے ہیں ، آزاد جئیں گے  اور آزاد مریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم اور ناا نصافی کے خلاف ہم نےہمیشہ جدوجہد کی ہے وہ چاہئے کسی کے خلاف کیوں نہ ہو،ہم ہرایک کی آزادی اور انصاف کے لئے لڑتے رہنے کی بات کہی۔

تنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز نے صدارتی کلمات میں ہندوستا ن کے مسلمان اور عوام ظلم سہنے کے عادی نہیں ہیں بلکہ انہیں سڑکوں  پر اترنے کے لئے  مرکزی حکومت نے مجبور کیاہے ، جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جائے گا جدوجہد جاری رہنے کی بات کہی۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے مرکزی حکومت کو مذہبی بنیادوں پر بانٹنے اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی کڑی تنقید کرتےہوئے این آر سی اور سی اے اے کو رد کئے جانےکی اپیل کی۔

تنظیم کے ممبر وکیل عمران لنکا نے عدالت عظمی ٰ کے چیف جسٹس کو لکھے گئے میمورنڈم کی خواندگی کی۔ ڈائس پر بھٹکل کے  اے ایس پی نکھیل بی کی موجودگی میں ذمہ داران نے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجدملا کی معرفت سی جے آئی کو میمورنڈم سونپا۔

وئیبھو ہوٹل کے عقب سےریلی کی شروعات  حافظ مبین ائیکری کی تلاوت قرآن سے ہوئی۔بڑے بڑے بیانراور سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت، مذمت کرتے پلے کارڈ س تھامے ہزاروں لوگ ریلی کے ذریعے شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے قومی شاہ راہ سے گزر کر انجمن گراؤنڈ پہنچ کر جلسہ میں منتقل ہوا۔ریلی کے دوران چھوٹے بڑے رنگے جھنڈے لہراتے رہے، امبیڈکر اور گاندھی جی کی تصاویر بھی تھامے ہوئے دیکھے گئے۔  ریلی اور جلسہ کو دیکھتے ہوئے ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج کی قیادت میں پولس محکمہ کی جانب سے  بہتر سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔  اس موقع پر فیڈریشن کے ذمہ داران اور والنٹئیرس نے ایس پی ، ایڈیشنل ایس پی ، اے ایس پی سمیت پولس اہلکاروں کو گلاب کے پھول دیتے  ہوئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ فیڈریشن کے والنٹئرس کی منظم جدوجہد کی بنا پر ریلی اور جلسہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوا۔

 حافظ عذیر رکن الدین کی تلاوت قرآن سےاحتجاجی جلسہ کا آغاز ہوا۔ معروف صحافی ڈاکٹر محمد حنیف شباب ؔنے پورے جلسے  میں نظم وضبط قائم رکھتے ہوئے،حب الوطنی کے نعروں سے جذبات  ابھارتے ہوئے ، بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے جلسہ کو کامیاب کرنے میں اپنا رول ادا کیا۔  ڈائس پر جماعت المسلمین بھٹکل کے چیف قاضی مولانا محمد اقبال ملا ندوی، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ناظم محمد شفیع شاہ بندری پٹیل، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جان عبدالرحمن محتشم، مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کےصدر محمد جعفر محتشم ،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، نائب کنونیر محمد یونس رکن الدین، عزیز الرحمن رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔ جلسہ کا اختتام قومی ترانہ ’جن گن من ‘ سے ہوا۔ آخر میں مولانا عبدالعلیم قاسمی نے دعا کی۔کلی طورپر   

                 ایسے دستور کو ، صبح بے نورکو                                                میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا!

حبیب جالب  کے انقلابی ترانے کے اس شعر سے سجا بڑابیانر ہاتھوں میں تھامے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کا شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ٹھاٹھے مارتا سمندری سروں کے ساتھ نکلی احتجاجی ریلی  اور جلسہ شعری معنویت کی بھر پور عکاسی کررہاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...