زیرحراست اپوزیشن رہنما کی حمایت کرنے پر فلپائن نے عائد کی امریکہ کے دو سینیٹرز کے فلپائن داخلے پر پابندی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th December 2019, 5:50 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن/28دسمبر (آئی این ایس انڈیا)فلپائن نے زیرِ حراست اپوزیشن رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن لیلیٰ ڈی لیما کی حمایت کرنے پر دو امریکی سینیٹرز کے فلپائن داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فلپائنی صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اس معاملے میں فلپائن پر پابندیاں لگانے کی کوشش کیں تو فلپائن امریکی شہریوں کے لیے ویزا شرائط سخت کر دے گا۔دو امریکی سنیٹر رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہی فلپائن کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔فلپائنی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر لیلیٰ ڈی لیما کی حراست کے حوالے سے اگر امریکہ نے کسی بھی فلپائنی اہلکار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔ تو وہ تمام امریکیوں کے لیے فلپائن کے ویزے پر پابندی لگا دیں گے۔فلپائن امریکیوں کو 30 دن کے لیے بغیر ویزے کے ملک میں داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ اور اس سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 792,000 امریکیوں نے فلپائن کا دورہ کیا تھا۔ یہ تعداد فلپائن ا?نے والے غیر ملکیوں کے 13 فی صد کے برابر ہے۔فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر امریکہ نے خود مختار ملک فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی تو وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔منیلا میں امریکی سفارت خانے یا امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اس بارے میں فی الحال کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم سینیٹر لیلٰی کے ترجمان ڈیوڈ کارل کا کہنا ہے کہ لیلیٰ ڈی لیما کے خلاف سیاسی بنیادوں پر الزامات عائد کیے گئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاملہ فلپائن کے لوگوں کے اظہار رائے کی آزادی کے حقوق سے متعلق ہے۔ عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال اور انصاف فراہم نہ کرنے پر تنقید کریں۔فلپائن کو امریکہ کو بڑا دفاعی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ لاکھوں فلپائنی امریکہ کے شہری بھی ہیں۔لیلیٰ ڈی لیما سابق حکومت میں وزیر انصاف کے عہدے پر فائز تھیں۔ انہیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے پر متعدد ایوارڈ بھی دیے جا چکے ہیں۔ ڈی لیما خود کو ضمیر کا قید قرار دیتی رہی ہیں۔وہ فلپائن کے صدر کی منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ہزاروں افراد کی مبینہ ہلاکت کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد نے مزاحمت کی تھی۔ لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...