ریاست بھر میں 200 کروڑ کی لاگت سے 117 تھانوں کا قیام، صرف ایک سال میں پولیس اہلکاروں کیلئے 11 ہزار مکانوں کی تعمیر: وزیرداخلہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2022, 11:56 AM | ریاستی خبریں |

میسورو ،یکم اکتوبر(ایس او نیوز)صرف ایک ہی سال میں ریاست بھر میں 200 کروڑ روپئے کی لاگت سے 117پولیس تھانوں اور پولیس اہلکاروں کیلئے 11 ہزار گھروں کی تعمیر کی جارہی ہے۔یہ بات ریاستی وزیر داخلہ ارگا گنانیندرا نے کہی۔

انہوں نے یہاں میسور کے جیوتی نگر میں نئے تعمیر کئے گئے ضلع پولیس کے ڈی اے آر یونٹ کے اڈمنسٹریٹیو دفتر کا افتتا ح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ پولیس والوں کیلئے جدید سہولتوں سے لیس عمارتوں کی تعمیر کو ممکن بنانے کا منصوبہ کئی سالوں سے زیرالتوا تھا، مگر ہماری حکومت نے اسے پورا کردکھایا ہے۔ 117 پولیس تھانے،2020-25کے رہائشی منصوبے میں 11 ہزار مکانوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو اطمینان کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرنے نئے پولیس تھانوں اور پرسکون زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے مکانوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ پولیس کو ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کا ماحول بھی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس والوں کو جدید ہتھیار فراہم کئے جا رہے ہیں،اس کے علاوہ ایف ایس ایل مراکز میں بھی اضافہ کیاگیاہے،سوکو افسرو ں کا تقرر عمل میں لایا جارہاہے،جرائم کا فوری پتہ لگانے اور کورٹ میں سزاء کی مقدار کو بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ سماج میں بدامنی پھیلانے والوں،عوامی جائیداد کو نقصان پہنچانے والوں اور عصمت دری کے معاملات میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بچ نکلنے کا موقع فراہم نہیں کیاجائے گااور انہیں سزا ضرور دلوائی جائے گی۔ اس کام میں عوام کاتعاون بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں دسہرہ تقریبات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پولیس کی طرف سے شہر بھر میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،نظم وضبط کی برقراری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں 42پی ایف آئی دفاتر سیز کئے گئے ہیں،کمپیوٹر،لیاپ ٹاپ سمیت کئی اشیاء ضبط کی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔رکن اسمبلی تنویر سیٹھ پر ہوئے حملے کے معاملے کے ملزموں کو کسی بھی صورت میں بچ نکلنے کا موقع نہیں دیاجائے گا۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے کوآپریشن وضلع نگران کار ایس ٹی سوم شیکھر، رکن اسمبلی تنویر سیٹھ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بگادی گوتم،ساؤتھ زون کے آئی جی پی پروین مدھوکر پاور،سٹی پولیس کمشنرڈاکٹر چندراگپتا اور دیگر موجو د تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔