پی ایف آئی پر امتناع کے بعد شاہین باغ میں سخت سیکوریٹی

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2022, 8:49 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی دارالحکومت میں آج شاہین باغ کے علاقہ میں جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا آفس واقع ہے، پولیس بھاری تعداد میں وہاں موجود تھی۔ آج علی الصبح مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس کی معاون و ملحقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لیے امتناع عائد کیا۔

 ان تنظیموں میں ریہاب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امامس کونسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او)، نیشنل ہیومنس فرنٹ، جونیئر فرنٹ، امپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ریہاب فاؤنڈیشن کیرالا شامل ہیں، جنہیں غیرقانونی قرار دیا گیا۔

دہلی پولیس جو مرکز کی کارروائی کے سبب غیرقانونی صورتِ حال پیدا ہونے کا انسداد کرنے زیادہ چوکس ہوگئی ہے، شاہین باغ علاقہ پر نظر رکھنے ڈرونس استعمال کررہی ہے۔

پی ایف آئی آفس کے آس پاس گلیوں میں بھی پولیس طلایہ گردی کررہی ہے۔ دس دن قبل پولیس نے جامعہ نگر کے سارے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کرکے چار یا چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی حکومت نے کھاد کے لیے بھی کسانوں کو کیا پریشان: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر کسان مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت نے کھاد کے لیے کسانوں کو بہت زیادہ پریشان کیا ہے۔ اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کسانوں کو کیمیائی ...

قومی راجدھانی دہلی کی فضا ’انتہائی خراب‘، 321 اے کیو آئی درج

 قومی راجدھانی کی ہوا کا معیار منگل کی صبح 'انتہائی خراب' زمرے میں رہا اور کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق منگل کی صبح شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) انتہائی خراب زمرے میں 321 پر ریکارڈ کیا گیا۔ ماحول ...

مہاراشٹر-کرناٹک سرحد تنازعہ میں شدت، بیلگاوی میں مہاراشٹر کے ٹرکوں پر پتھراؤ، حالات کشیدہ

کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان جاری سرحد تنازعہ نے بیلگاوی علاقہ میں حالات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ سرحدی علاقہ بیلگاوی میں تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور منگل کے روز تو بیلگاوی کے باگیواڑی میں شدید احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوران کرناٹک رکشن ویدیکے سے جڑے کارکنان نے ...

دسمبر 7 سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کے سامنے رکھے اہم مطالبات؛ کل جماعتی میٹنگ میں اہم باتوں پر ہوا تبادلہ خیال

بدھ یعنی 7 دسمبر سے  شروع ہوکر 29 دسمبر کو ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے پہلے  ہی  مرکزی حکومت نے کل جماعتی میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو منگل کو  منعقد ہوا۔