چکمنگلور میں پٹرول ٹینکر اُلٹ گئی؛ دو زندہ جل کر ہلاک؛ کئی مکانوں میں آگ؛ سو میٹر تک آگ کے شعلے؛ مرنے والوں کی تعداد زائد ہونے کا خدشہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2018, 5:48 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل 19/جون (ایس او نیوز)ریاست کرناٹک کے ضلع چکمنگلور کے کڈور تعلقہ کے گریا پور میں ہائی وے پر ایک پٹرول ٹینکر اُلٹ جانے کے نتیجے میں سو میٹر سے زائد رقبہ تک آگ پھیلنے کے ساتھ ساتھ  کم ازکم دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ جبکہ ٹینکر پلٹتے ہی آگ لگنے سے قریب 15 مکانوں میں آگ لگ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں ٹینکر ڈرائیور اور ٹینکر کلینر دونوں زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ جن کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے۔کڈور میں موجود ساحل آن لائن کے ایک ذرائع نے بتایا کہ کلینر زندہ جل کر ہلاک ہونے کی خبر درست ہے ، البتہ ٹینکر ڈرائیور کے تعلق سے ایسی خبریں ہیں کہ وہ ٹینکر اُلٹتے ہی موقع واردات پر سے فرار ہوگیا ہے۔

ایک کنڑا ٹی وی نیوزچینل کے مطابق ایک ٹینکر دوسری ٹینکر کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کررہی تھی جس کے نتیجے میں  ایک ٹینکر اُلٹ گئی۔ رپورٹ کے مطابق  ٹینکر اُلٹتے ہی ٹینکر میں آگ لگ گئی اور اتنی تیزی کے ساتھ پھیلی کہ قریب میں واقع پندرہ مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ جن مکانوں میں آگ لگی ہے، وہاں کے مکینوں کا کیا حال ہے۔ البتہ  اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مکانوں میں موجود لوگ اگر فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں تو وہ  محفوظ ہوں گے، ورنہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹینکر کڈور سے  ہوسا دُرگہ کی طرف جارہی تھی،  ایک موڑ پر دوسری ٹینکر کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا۔ ٹینکر جیسے ہی اُلٹ کر گری، کچھ ہی دیر میں  ٹینکر میں بھیانک آگ لگ گئی۔

 بتایا گیا ہے کہ ٹینکر اُلٹ کر گرنے اور آگ لگنے کے وقفے کے  درمیان دوسری ٹینکر معجزاتی طور پر وہاں سے دور نکل جانے میں کامیاب ہوگئی ، ورنہ آگ کے شعلے اُس تک پہنچتے تو نقصان مزید زیادہ ہونے کا اندیشہ  تھا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ اعظم  پور پولس تھانہ حدود میں آج منگل دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ آٹھ فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ ساحل آن لائن کے ذرائع کے مطابق پورے علاقہ کو پولس نے گھیر لیا ہے اور آگ اتنی بھیانک ہے کہ قریب جانا ممکن نہیں ہے، ذرائع کے مطابق اُن مکانوں تک پہنچنا بھی فی الحال ممکن نہیں ہے جو آگ کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...