دہلی میں پٹرول کے دام 96.72 روپے فی لیٹر پر برقرار

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2022, 11:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، جمعرات کو گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 40ویں دن مستحکم رہیں۔ تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیرولیم کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور مال ڈھلائی کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔

مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.48 فیصد کمی کے ساتھ 115.70 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.05 فیصد کمی کے ساتھ 109.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-

میٹروشہر………….پٹرول………….ڈیزل

دہلی………….96.72………….89.62

ممبئی ………….111.35………….97.28

کولکتہ ………….106.03………….92.76

چنئی………….102.63………….94.24

ایک نظر اس پر بھی

’مودی حکومت ایندھن کی قیمتیں زیادہ رکھ کر منافع خوری کر رہی‘، چدمبرم نے مرکز پر لگایا الزام

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے منگل کے روز مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں سے پیسے اینٹھنے کے لیے ایندھن پر اونچے ٹیکسز کے ذریعہ منافع خوری کر رہی ہے۔ چدمبرم کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی ایک وجہ پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی طور سے رکھی گئی ...

خاتون پہلوانوں کا احتجاج رام لیلا میدان منتقل ہوگا، جنتر منتر سے جبراً ہٹائے جانے اور ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پہلوان اپنی عزت وآبرو کی لڑائی جاری رکھنےکیلئے پُرعزم

جنتر منتر سے جبراً ہٹائے جانے کے باوجود پہلوان اپنی لڑائی میں پیچھے ہٹنے کو تیار  نہیں ہیں۔ احتجاج کو جاری رکھنے کے تعلق سے پیر کو میٹنگوں کا سلسلہ دراز رہا اور اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ  جنتر منتر پر اجازت نہ ملنے پر دھرنا رام لیلا میدان منتقل کیا جاسکتاہے۔

بی جے پی حکومت کے 9 سال ’چوطرفہ بحران‘ سے بھرپور، 2000 روپے کا نوٹ واپس لینا بے وقوفی: چدمبرم

مودی حکومت کی 9 سال مدت کار پر 9 سوال کر اسے ’بے نقاب‘ کرنے کے لیے ملک بھر میں چلائی جا رہی کانگریس کی مہم کے حصے کے طور پر پیر کے روز سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے ممبئی میں پریس کانفرنس کر کہا کہ اقتدار میں 9 سال پورے کرنے والی بی جے پی حکومت گھریلو پالیسیوں، بین الاقوامی امور، ...

’مدھیہ پردیش میں جیتیں گے 150 سیٹیں، یہاں کرناٹک کی جیت دہرائیں گے‘، راہل گاندھی کا دعویٰ

کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت کے بعد اب آئندہ انتخاب کی تیاریوں کو لے کر کانگریس کی میٹنگ ہوئی ہے۔ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے مدھیہ پردیش سے آئے لیڈران سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کمل ناتھ ...

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -