انکولہ میں ایک گھر کے کنویں میں نکلا پٹرول۔ قریبی پٹرول بنک کی ٹنکی میں خرابی کا شاخسانہ

Source: S.O. News Service | Published on 14th December 2019, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ14/دسمبر (ایس او نیوز) انکولہ شہر میں واقع ایک گھر کے کنویں میں پٹرول پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ گھر کے قریب واقع پٹرول بنک کی زیر زمین ٹنکی میں خرابی کی وجہ سے رساؤ شروع ہواہوگا اور وہ پٹرول گھر کے کنویں کے پانی میں شامل ہوگیا ہوگا۔

 بتایاجاتا ہے کہ انکولہ میں کاروار روڈ پر واقع ناگوینی ناگراج اچاری کے گھروالے کنویں سے پٹرول کی بو آتی ہوئی محسوس کرکے حیران ہوگئے۔ پھر جب کنویں میں جھانک کر دیکھاتو پانی کی سطح پر پٹرول تیرتا ہوا دکھائی دیا۔ کنویں میں پٹرول پائے جانے کی اطلاع عام ہونے پر مشاہدہ کرنے کے لئے سیکڑوں لوگ ناگوینی اچاری کے گھر پہنچ گئے۔

  گھر والوں نے بلدیہ چیف آفیسر کو اس بات کی تحریری اطلاع دی تو چیف آفیسر بی پرہلاد، سینئر ہیلتھ سپروائزر پروین نائک اور دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیااور اس نتیجے پر پہنچے کہ قریب کے پٹرول بنک سے رساؤ کی وجہ سے کنویں کے پانی میں پٹرول شامل ہوگیا ہے۔ 

چیف آفیسر نے پٹرول بنک کے مالک کو نوٹس دیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ پٹرول کی زیر زمین ٹنکی کو جلد ہی درست کروا نے کے علاوہ ناگوینی کے کنویں کا پانی نکال کر اسے صاف کروایا جائے اور کنویں کے پانی کو استعمال کے لائق بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔چیف آفیسر نے اس معاملے کی تفصیلات محکمہ فائر بریگیڈ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو روانہ کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...