پٹرول- ڈیزل پھر مہنگا؛ پٹرول کی قیمتوں میں گیارہ پیسے اور ڈیزل میں 22 پیسے فی لیٹر اضافہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 26th November 2020, 11:16 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی؍ 26؍نومبر (ایس او نیوز/ایجینسیز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  اضافہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے،  جمعرات سے ملک کے چار بڑے میٹروں شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

سمجھا جارہا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دنوں تک اضافے کے بعد بدھ کے روز دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں گی  مگر ان پانچ دنوں میں ڈیزل 95 اور پٹرول 53 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دہلی میں پٹرول 81.70 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 71.62 روپے فی لیٹر ، ممبئی میں پٹرول 88.40 روپے اور ڈیزل 78.12 روپے ، کولکتہ میں پٹرول 83.26 روپے اور ڈیزل 75.19 روپے جبکہ چنئی میں پٹرول 84.74 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.08 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...