ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف: تیل کے داموں میں گراوٹ، پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 12:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہنگائی میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑی راحت ملی ہے۔ آج 22 مئی 2022 سے ملک بھر میں پٹرول 9.5 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یہ کمی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے سبب واقع ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 8 روپے اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کی تخفیف کی ہے، جس سے پٹرول 9.50 روپے اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کی شام ٹوئٹ کر کے عوام کو یہ خوشخبری سنائی کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مرکزی حکومت نے 3 نومبر 2021 کو پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کی تخفیف کی تھی۔ اس کے بعد مارچ اپریل میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے اس کا اثر مقامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑا۔

دہلی میں پٹرول کی قیمت کل یعنی ہفتہ کو 105.41 روپے تھی جو اب96.72 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 69 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 9 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اب پٹرول 111.35 روپے فی لیٹر ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان چار اہم شہروں دہلی، ممبئی، کولکاتا اور چنئی میں سے صرف دہلی میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے کم ہے، جبکہ باقی تین شہروں میں اب بھی پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

دہلی والوں کو ڈیزل کی قیمت میں 7.05 روپے فی لیٹر کی راحت ملی ہے۔ کل تک دہلی میں ایک لیٹر ڈیزل 96 روپے 67 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا لیکن آج سے یہ 89 روپے 62 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 104 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 97 روپے 28 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل 7 روپے 49 پیسے سستا ہوا ہے۔ کولکاتا میں ڈیزل 7 روپے 7 پیسے اور چنئی میں 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

مرکز کے فیصلے کے بعد کیرالہ کی پنارائی وجین حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.41 روپے اور 1.36 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ مرکز کے بعد کیرالہ پہلی ریاست ہے جس نے پٹرول اور ڈیزل پر عام لوگوں کو راحت دی ہے۔ کیرالہ میں اب پٹرول 11.91 روپے اور ڈیزل 8.36 روپے سستا ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...