پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 11:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) جمعہ 22 اکتوبر 2021 کو ایک بار پھر ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ آج پھر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے ، جب ملک میں فیول آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے 18-19 اکتوبر کو تیل کی قیمتیں مستحکم تھیں۔ رواں ماہ ایندھن کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اکتوبر کے مہینے میں کل 17 بار اضافہ کیا گیا ہے۔ یعنی اکتوبر کے ان 22 دنوں میں صرف پانچ دن چھوڑ کر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہر دن اضافہ کیا گیا ہے ،اس ماہ میں پٹرول 5 روپئے سے زیادہ اور ڈیزل ساڑھے 6 روپئے سے زیادہ مہنگا ہو گیا ہے ، وہ بھی ابھی مہینہ ختم بھی نہیں ہوا ہے۔ خام تیل میں تیزی سے گھریلو قیمتوں پر جو دباؤڈالا ہے ،اس کا اثرعام لوگوں کی جیبوں پر پڑ رہا ہے۔ اس میں کوئی راحت ملنے کی امید نہیں ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں مزید اچھال کا امکان ہے۔ خام تیل 85 ڈالر فی بیرل سے اوپر جا چکا ہے اور آنے والے دنوں میں 90 ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

دہلی: پٹرول – 106.89 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 95.62 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 112.78 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 103.63 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پٹرول – 107.44 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 98.73 روپئے فی لیٹر
چنئی: پٹرول – 103.92 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 99.92 روپئے فی لیٹر
نوئیڈا: پٹرول – 104.08 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 96.26 روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول – 110.61 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 101.49 روپئے فی لیٹر
بھوپال: پٹرول – 115.54 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 104.89 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پٹرول – 110.44 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 102.21 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول – 103.86 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 96.07 روپئے فی لیٹر
چندی گڑھ: پٹرول – 102.88 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 95.33 روپئے فی لیٹر

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...