ایک ہفتے میں چوتھی بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ
نئی دہلی ،24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہفتے کے روز اپنی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئیں۔ پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس ہفتے میں چوتھی بار گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پٹرول 85.70 روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 92.28روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
قومی راجدھانی میں ڈیزل 75.88 روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 82.66 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ہفتے گاڑیوں کے ایندھن کی قیمت میں چار روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
مقامی سیلز ٹیکس یا ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں فرق ہوتا ہے۔ فی الحال ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اعلیٰ سطح پر ہیں۔