وکاس دوبے ’انکاؤنٹر’ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، دو عرضیاں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 11th July 2020, 8:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے خوفناک مجرم وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ ریاستی پولیس کے ’انکاؤنٹر‘ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ ان ’انکاؤنٹر‘ معاملات کی آزادانہ تحقیقات کے لئے جہاں مفاد عامہ کی عرضیاں ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں دائر کی گئیں وہیں ایک وکیل نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کو بھی لیٹر پٹیشن بھیجی ہے۔

پہلی عرضی سپریم کورٹ کے وکیل انوپ اوستھی نے دائر کی ہے جس میں وکاس دبے اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ پولیس مڈبھیڑ کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) یا قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) سے یا عدالت کی نگرانی میں کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ اوستھی نے اپنی عرضی میں سوال اٹھایا ہے کہ جلد انصاف کے نام پر کیا پولیس اس طرح سے قانون اپنے ہاتھ لے سکتی ہے؟

دہلی کے وکیل انوپ پرکاش کی طرف سے دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ وکاس دوبے اور ان کے معاونین کے قتل کے نتیجہ میں پولیس کی کارروائی پولیس اور سیاسی لیڈران کی ساز باز کے اہم گواہ کو ختم کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ یو پی فرضی مڈبھیڑوں کے لئے بدنام ہے۔ نیز وکاس دوبے کے گھر کو منہدم کر کے بھی ثبوتوں کو ختم کر دیا گیا تھا۔ عرضی میں کہا گیا کہ دوبے کی طرف سے 8 پولیس اہلکار کے قتل میں استعمال کئے گئے جدید ہتھیاروں کی جانچ ہونی چاہئے کہ انہیں یہ ہتھیار کہاں سے حاصل ہوئے۔

اسی کے ساتھ ہی، پیپلز یونین برائے سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) نے ایک مفاد عامہ عرضی کرکے مڈبھیڑ کی ان واقعات کی خصوصی تیحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا کہ اس طرح کی مڈبھیڑ ایک سنگین جرم ہے اور یہ پورے سماج کے لئے خلاف جرم ہے۔ عرضی میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی والی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو یو پی میں ہونے والی مڈبھیڑوں اور مجرموں کی سیاسی پشت پناہی کی جانچ کر سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...