18 نہیں، 21 ہو لڑکیوں کی بھی شادی کی عمر، کورٹ میں عرضی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2019, 10:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لڑکیوں کی شادی کی عمر اب بڑھانے کا مطالبہ اٹھا ہے۔دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے لڑکیوں کی شادی کے لئے کم از کم حد 21 سال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پٹیشن میں انہوں نے حکومت ہند کو بھی فریق بنایا ہے۔کہا ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی کم عمرحدرکھنا آئین سے ملے مساوات، آزادی اور باوقار زندگی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اپادھیائے نے درخواست میں کہا ہے کہ ابھی لڑکوں کی شادی کے لئے کم از کم عمر 21 سال ہے،جبکہ لڑکیوں کے لئے 18 سال،آخر اس کی بنیاد کیا ہے،جس کی بنیاد، وہ پدرانہ سوچ ہے جو لڑکیوں کے خود کفیل بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔اپادھیائے نے عرضی میں دلیل دی ہے کہ بغیر کسی سائنسی مطالعہ وغیرہ کے ہی لڑکیوں کی عمرحدکم طے کر دی گئی۔انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ہندوستان میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کی کم عمر میں شادی کی طے کی گئی۔عامرحدعالمی رجحانات کے بھی خلاف ہے۔اتنا ہی نہیں، اس سے آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 21 کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔خواتین کے لئے یہ مساوات اور وقار کے حق کے بھی خلاف ہے۔مختلف اصلاحات سے جڑیں 50 سے زائد عرضیاں داخل کرکے پی آئی ایل مین کہلانے والے اشننی اپادھیائے نے کہا ہے کہ دنیا کے 125 سے زائد ممالک میں خواتین اور مردوں کی شادی کے لئے ایک عمر ہے۔ہندوستان میں بھی اس کی مانگ اٹھتی رہی ہے۔نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن بھی گزشتہ سال 29-30 اگست کو نئی دہلی میں منعقد ایک سیمینار میں شادی کے لئے لڑکے اور لڑکی کی عمرحدمیں اسی طرح کی وکالت کر چکا ہے۔انہوں نے دلیل گناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا وقت ملے گا،لڑکیوں کو سماجی دباؤ کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا،نہیں تو قدامت سوچ والا گھر معاشرے شادی کے بعد سے ہی خواتین سے بچے کی چاہت کرنے لگتا ہے،کم عمر میں ہی لڑکیوں کے حاملہ ہونے سے ان کی تعلیم کے ساتھ کیریئر پر بھی اثر پڑتا ہے،جس سے لڑکیوں کے خود کفیل ہونے کی راہ میں حائل ہیں۔

اپادھیائے نے عرضی میں ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے۔جس کے مطابق جو خواتین 20 سال کی عمر سے پہلے حاملہ ہوتیں ہے،انہیں اور ان کے بچوں کو کم وزن سمیت تمام طرح کی جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کو 21 سال کی عمر ملنے سے انہیں تعلیمی اور اقتصادی طور پر مضبوط ملنے کا موقع ملتا ہے، ایسے میں لڑکیوں کو ایسے مواقع کیوں نہیں ملنے چاہئے؟۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...