کورونا: ممبئی کے 3 مسلم قبرستانوں میں تدفین پر روک کے لئے عرضی، جمعیۃ کریگی مخالفت

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2020, 3:20 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،3؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ممبئی کے مضافات باندرہ میں رہائش پذیر ایک غیر مسلم شخص نے گذشتہ کل سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک پٹیشن داخل کر کے باندرہ میں واقع مسلم کوکنی قبرستان، کھوجہ سنت جماعت قبرستان اور کھوجہ عشری جماعت قبرستان میں کرونا کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی میت دفنانے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے۔

جمعیۃ علم مہاراشٹر کی طرف سے جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق عرض گذار پردیپ گاندھی نے اپنی پٹیشن میں تحریر کیا ہے ہے کہ ان قبرستانوں میں لاشوں کو دفنانے سے علاقے میں کرونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حالانکہ اس سے قبل 27 اپریل کو ممبئی ہائی کورٹ نے بی ایم سی کی جانب سے میت دفنانے کی اجازت دیئے جانے کے خلاف داخل پٹیشن پر عرض گذار کو کوئی راحت نہیں دی تھی جس کے بعد اس نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی۔

ممبئی کے مسلم قبرستانوں میں مسلمانوں کی میت کی تدفین کے خلاف داخل پٹیشن کا علم ہوتے ہی جمعتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانون امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ایڈوکیٹ شاہد ندیم کو حکم دیا کہ سپریم کورٹ میں فوراً مداخلت کار کی عرضداشت داخل کی جائے تاکہ متذکرہ پٹیشن کی مخالفت کی جا سکے کیونکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے خود اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرنے کے بعد اگر میت کی تدفین زمین میں کر دی جائے تو اس سے وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں رہتا۔

اس تعلق سے گلزار اعظمی نے کہا کہ اس نازک وقت میں بجائے مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرنے کے مسلمانوں کو پریشان کرنے کے مقصد سے پٹیشن داخل کی گئی جس کی مخالفت کرنے کے لئیے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے چند گھنٹوں کے اندر ہی سپریم کورٹ میں مداخلت کار کی عرضداشت داخل کردی جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تدفین ڈبلیو ایچ او کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق کی جارہی ہے جس سے کسی بھی طرح کے جراثیم کے پھیلاؤ کا خطرہ نہیں ہے۔

گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ پٹیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ منسٹری آف ہیلتھ (حکومت ہند) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن و دیگر طبی اداروں کی جانب  سے جاری کی گئی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تدفین کی جا رہی ہے جس پر اعتراض کرنا غیر واجبی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...