کرناٹک ہائی کورٹ میں مترجم کیلئے عرضیاں مطلوب

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2021, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) پوسٹ گریجویٹ افراد کے لئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ میں مترجم(Translator) کے لئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔امیدواروں کی کنڑا اور انگریزی زبانوں پر گرفت مضبوط ہونی چاہئے۔ اس عہدہ کے لئے پے اسکیل44ہزار روپئے تا ایک لاکھ 42ہزار روپئے مقرر ہے۔اس عہدہ کے لئے عرضی داخل کرنے والے انگریزی زبان میں ڈگری حاصل کرنی چاہئے۔کنڑا ایک زبان کے طور پر پڑھے ہوئے رہنا چاہئے۔عرضی داخل کرنے والے امیدوار کی عمر کم سے کم 18برس اور زیادہ سے زیادہ 35برس ہوناچاہئے۔3B,3A,2B,2A سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے مزید 3سالوں کی رعایت دی گئی ہے جبکہ ایس سی / ایس ٹی امیدواروں کے لئے یہ رعایت5سال ہے۔ ہائی کورٹ ضابطہ کے مطابق مذکورہ عہدہ کے لئے پے اسکیل 44,900 روپئے تا 1,42,400روپئے ہے۔اس عہدہ کے لئے عرضی داخل کرنے کے بعد امیدواروں سے145مارکس کا تحریری امتحان اور 120مارکس کا ا نٹرویو ہوگا۔مزید تفصیلات کے لئے اس ویب سائٹ پر کلک کریں۔http://recruitmenthck.kar.in۔اس ویب سائٹ سے آن لائن عرضی بھی داخل کی جاسکتی ہے۔اس عہدہ کے لئے عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ16اکتوبر ہے جبکہ امیدوار 14اکتوبر سے ہی عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔21اکتوبر تک عرضی کی مقررہ فیس جمع کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...