شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 8:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون کو لے کر دہلی کے کئی علاقوں میں ہوئے تشدد کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد پر فوری سماعت کی عرضی کو قبول کر لیا ہے اور اس کے لیے بدھ کا دن مقرر کیا ہے۔ عرضی میں خاتون مظاہرین کے لیے سیکورٹی اقدامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی پولس محکمہ کے خلاف شکایتیں بھی کی گئی ہیں۔

بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد کی گزارش پر عدالت نے شاہین باغ میں مظاہرہ معاملہ پر داخل عرضی کی سماعت کے ساتھ ہی دہلی تشدد پر بھی سماعت کرنے کی بات کہی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شاہین باغ معاملہ کے ساتھ ہی دہلی تشدد کو بھی فہرست بند کیا جائے۔ شاہین باغ معاملہ پر مذاکرہ کاروں نے اپنی رپورٹ پیر کے روز سپریم کورٹ میں داخل کی تھی اور اس پر سماعت بدھ کو طے کردہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے پیش نظر تین لوگوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ، بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد اور شاہین باغ کے باشندہ بہادر عباس نقوی نے عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کپل مشرا پر فساد برپا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کپل مشرا نے لوگوں کو مشتعل کیا اور فساد کا ماحول پیدا کیا۔ عرضی میں 23 اور 24 فروری کو دہلی میں جتنے بھی تشدد اور حملے کے واقعات ہوئے، ان پر پولس ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پرتشدد واقعات کے تعلق سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اترپردیش کے آس پاس کے گاؤں سے غیر سماجی عناصر بسوں اور ٹرکوں میں بھر کر دہلی میں گھس آئے ہیں اور دہلی کے لوگوں اور پرامن مظاہرین پر حملہ کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ پولس حملے میں زخمی ہوئے لوگوں کے ذریعہ درج کی گئی شکایتوں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔مداخلت کی اپیل میں پولس کوان شکایتوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیاگیاہے،جو 23فروری کی شام کو شروع ہوئے حملوں کے سلسلے میں درج کرائی گئی ہے اور جو 24فروری کے پورے دن میں بڑھی ہیں۔ مداخلت کی اپیل میں دہلی کے شاہین باغ اور دیگر مقامات پر خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے سکیورٹی مہیا کیےجانے کی ہدایت بھی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...