’ابا جان‘ والے بیان پر تنازعہ، وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف عدالت میں عرضی منظور، سماعت 21 ستمبر کو

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 11:30 AM | ملکی خبریں |

مظفر پور ، 14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ’ابا جان‘ والے بیان پر ہنگامہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس بیان کی وجہ سے اب یوگی آدتیہ ناتھ پریشانی میں مبتلا ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ان کے خلاف بہار کے مظفر پور کی ایک عدالت میں پیر کے روز عرضی داخل کی گئی ہے جسے سماعت کے لیے منظوری بھی مل گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مظفر پور کے سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف عرضی داخل کی ہے۔ تمنا نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے تبصرہ سے مسلم طبقہ کی بے عزتی ہوئی ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ تمنا ہاشمی نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 295، 295 اے، 296 اور 511 کے تحت معاملہ درج کرایا گیا ہے جسے عدالت نے منظوری دیتے ہوئے سماعت کی آئندہ تاریخ 21 ستمبر مقرر کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے 12 ستمبر کو اپنے ایک بیان میں ’ابا جان‘ لفظ کا استعمال کیا تھا جس پر ہنگامہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کو پرزور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے مذکورہ بیان کو اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو پر حملہ ٹھہرایا جا رہا ہے، اس لیے پہلے تو سماجوادی پارٹی اور اکھلیش یادو نے یوگی آدتیہ ناتھ پر شدید حملہ کیا، اور پھر کانگریس، ٹی ایم سی اور نیشنل کانفرنس نے بھی ’ابا جان‘ والے بیان کی بھرپور مذمت کی۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اس تعلق سے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کے پاس فرقہ پرستی اور مسلمانوں کے تئیں نفرت کے سوا دوسرا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...