سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے سابق صدر  پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ میں کیا چیلنج

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th December 2019, 5:58 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اسلام آباد /28دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سابق صدر اور پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے۔ لہذا، اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے درخواست میں پیرا 66 پر اعتراض کیا جبکہ اسے حذف کرنے کی استدعا کی۔درخواست میں سابق صدر کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ خصوصی عدالت نے جلدی میں فیصلہ سنایا ہے۔ لہذا، خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پرویز مشرف کی طرف سے اس معاملے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے  کہا کہ اس فیصلے میں تعصب نظر آرہا ہے۔ خصوصی عدالت کی تشکیل پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت تھی اور یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر دائرہ اختیار سے متعلق معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج ہو چکا تھا۔ چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے جج میں فرق ہے۔ اس معاملے میں جج تعینات کرنے کا کہا گیا تھا، جبکہ وقار سیٹھ چیف جسٹس تھے۔انہوں نے کہا کہ 2007 سے 2013 تک یہ معاملہ خاموش رہا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 26 جون 2013 میں سپریم کورٹ میں اس حوالے سے کیس دائر کرنے کا کہا۔اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ہائی کورٹ کے جج تعینات ہونا تھے، لیکن ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار سیٹھ کو بینچ میں شامل کیا گیا۔اُن کا دعویٰ تھا کہ وفاقی حکومت، کابینہ اور اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے کہنے پر اس وقت کے سیکریٹری ناصر کھوسہ کے ذریعے اس کیس کی سماعت شروع ہوئی جو سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی تھے۔ان کے بقول، عدالت نے شریک ملزمان کو شامل کرنے کا کہا جبکہ پیرا 66 میں دیا گیا فیصلہ مذہبی روایات اور قانون کے خلاف ہے۔ قانون کہتا ہے کہ ایسا کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا جو مذہب اور قانون سے متصادم ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے میں بغض اور عداوت نمایاں طور پر نظر آ رہی ہے، جس کی وجہ سے ہم نے اس معاملے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اگر کوئی غداری یا بغاوت بنتی تھی تو وہ 1999 ہو سکتی تھی، لیکن اس کو بھی پارلیمان نے تحفظ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا معاملہ جو وقوع پذیر ہونے کے چھ سال بعد عدالت میں لایا جائے اس میں صرف اور صرف نواز شریف کی 1999 کی نفرت اور بغض ہے جس کی وجہ سے یہ کیس دائر کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...