کاروارمیڈیکل کالج میں داخلے کی مل گئی اجازت۔150طلبہ کے ساتھ شروع ہوگا ایم بی بی ایس کا پہلا سال

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2020, 8:21 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،22؍اکتوبر(ایس او نیوز) کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے تحت شروع کیے گئے میڈیکل کالج میں  تعلیمی سال 2020-21 کے لئے 150طلبہ کو داخل کرنے کی اجازت نیشنل میڈیکل کمیشن(سابقہ نام: میڈیکل کاونسل آف انڈیا) کی جانب سے مل گئی ہے۔ 

اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے  کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ڈائریکٹر اور ڈین ڈاکٹر گجانن نائیک نے بتایا کہ  اس سے قبل میڈیکل کاونسل آف انڈیا کی ایک ٹیم نے کاروار پہنچ کر یہاں میڈیکل کالج میں تعلیم شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ لیا تھا اور بعض معاملات کو درست کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ پھر  ۱۵ستمبرکو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دوبارہ جائزہ لینے اور سابقہ ہدایات پر عمل آوری کو دیکھنے کے بعد اس کالج میں ایم بی بی ایس کے لئے پہلے بیاچ کے لئے داخلہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر گجانن نائیک نے کالج میں داخلہ شروع کرنے کی اجازت ملنے پر اس معاملے میں تعاون فراہم کرنے کے لئےمیڈیکل ایجوکیشن  کے وزیر، سیکریٹری، ڈائریکٹرکے علاوہ ضلع انچارج وزیر ، مقامی ایم ایل اےاورضلع ڈپٹی کمشنرکا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔