عوام دستور بدلنے کے عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے :گلبرگہ میں ملیکارجن کھرگے کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th April 2019, 6:41 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گلبرگہ 8؍ اپریل (ایس او نیوز/راست ) : ہندوستان کا دستور ساری دنیا میں ایک منفر صحیفے کی حیثیت رکھتا ہے ،جو جمہوریت کو اہمیت دے کرتمام مذاہب کے ماننے والوں کو پرامن بقائے باہم کی تعلیم دیتا ہے ۔ایسے دستور کو بدلنے کے ناپاک اور خطرناک  عزائم رکھنے والی بی جے پی کو عوام ہی اپنے ووٹوں کے ذریعے منہ توڑ جواب دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ لوک سبھا (محفوظ ) گلبرگہ سے کانگریس اُمیدوار ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کیا۔ وہ ایوانِ شاہی ایریا کے سٹینری ہال میں کرسچن فرقہ کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

انھوں نے کہاکہ مرکز میں بی جے پی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد مذہب پر غلبہ حاصل کرلیا گیا ۔ آج یہ حکومت یہ طئے کررہی ہے کہ عوام کو کیا کھانا چاہیئے ۔ غذاؤں پر پابندی لگائی جارہی ہے ، اُتر پردیش میں معصوم لوگوں کا قتل کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان کے دستور میں مذہبی آزادی ، عبادت کی آزادی اور اپنے پسند کے کپڑے  پہننے کی آزادی دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اس حق اور آزادی کو چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ گائے کے گوشت کی فروخت کرنے والوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔ 

ڈاکٹرملیکارجن کھرگے نے کہاکہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔ دستوری ترمیم 371 (جے) کے تحت علاقے کے تمام لوگوں کو بلالحاظ مذہب وملت مراعات اور تحفظات فراہم کی گئی ہیں ۔ اس سے انجینئرنگ اور میڈیکل ایجوکیشن اور سرکاری ملازمتوں سے تحفظات فراہم کئے گئے ہیں، مخلوعہ بیاک لاگ عہدوں کو پُر کیا جارہاہے ۔ 

ملیکارجن کھرگے نے عوام کو دستور میں تبدیلی کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے بلکہ اگر ایسا ہوجائے تو دورِ غلامی دوبارہ واپس آئے گا۔ بی جے پی والے یہی کرنا چاہتے ہیں اس لئے کسی بھی وجہ سے بی جے پی کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے ۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے الم پربھو پاٹل نے عیسائیت نظم و ضبط صبرو تحمل اور امن و یکجہتی کی تعلیم دیتی ہے ۔ بی جے پی ملک سے امن و اتحاد اور رواداری کا خاتمہ کرنا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ملیکارجن کھرگے نے اس علاقہ میں ترقی کے بڑے بڑے کام کئے ہیں ۔ اس الیکشن میں بھی ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی ضروری ہے ۔ ضلع کانگریس کمیٹی جگدیو گتہ دار ، عیسائی قائد سمن سرڈگی کے وی این وغیرہ موجود تھے۔ 

  

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...