دبئی سے بھٹکل لوٹنے والوں میں 104 لوگوں کی رپورٹ آئی نیگیٹو؛ سات دن کورنٹائن مکمل کرنے پر دی جائے گی گھر جانے کی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2020, 1:26 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/جون (ایس او نیوز) دبئی سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھٹکل لوٹنے والے 184 مسافروں میں سے اب تک 104  لوگوں کی رپورٹ کورونا نیگیٹو آئی ہے، بقیہ 80 لوگوں کی بھی رپورٹ ایک دو دن میں موصول ہوگی۔ اس بات کی اطلاع محکمہ ہیلتھ کے ایک آفسر نے دی۔

آفسر نے بتایا کہ دیگر لوگوں کی بھی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد  سات دن کورنٹائن کی مدت پوری   کرنے والوں کو  اگلے ایک دو دن کے اندر  گھر جانے کی اجازت دی جائے گی اور ہوم کورنٹائن میں رہنے کی  ہدایت دی جائے گی۔ محکمہ ہیلتھ کے آفسر کے مطابق  اگلے دو دنوں کے اندر مہاراشٹرا اورآندھرا سمیت دیگرریاستوں سے واپس لوٹنے والوں کی رپورٹ بھی آنی  باقی ہے،  ہمیں ان کی بھی رپورٹ کا انتظار ہے، اگر اُن کی بھی رپورٹ نیگیٹو آتی ہے تو پھر ہمیں بھی راحت کی سانس ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔