لوگ ریاست اور مرکز میں اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں:چدمبرم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 11:43 AM | ملکی خبریں |

شیوگنگا، 18 اپریل (یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جمعرات کو کہا کہ تمل ناڈو کے لوگ مرکزی اور ریاستی دونوں جگہ اقتدار میں تبدیلی چاہتے ہیں۔مسٹر چدمبرم نے شیوگنگا لوک سبھا حلقہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ تمل ناڈو کے عوام مرکز اور ریاست میں حکومت میں تبدیلی چاہتے ہیں. اسی وجہ سے کانگریس، ڈی ایم کے اور دیگر اتحادیوں کی طرف سے قائم سیکولر پروگریسو مورچہ کو لوگوں کی جانب سے اتنی بھرپور حمایت مل رہی ہے ’’۔اس علاقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر چدمبرم کے بیٹے کارتک چدمبرم بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ایچ راجہ کو چیلنج کر رہے ہیں۔سابق وزیر نے کہاکہ ہمیں اپنی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہوگا. ہمارا خیال ہے کہ تمام مذاہب یکساں ہیں اور قانون کے سامنے ہر شخص ایک جیسا ہے . مجھے یقین ہے کہ سکیولر پروگریسو مورچہ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا۔ سکیولر پروگریسو مورچہ کی تشکیل سب سے پہلے 1971 میں ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہر بار اس محاذ کی تشکیل کی گئی۔سکیولر پروگریسو مورچہ نے 1971، 1980، 1996، 1998، 2004اور 2009کے لوک سبھا انتخابات میں فتح حاصل کی تھی۔ چدمبرم نے کہا کہ انہوں نے سکیولر پروگریسو مورچہ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور اس الیکشن میں اس کی فتح ہو گی۔ انہوں نے لوگوں سے محاذ کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...