’کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد بھی کئی لوگوں کو مہینوں تک آرام نہیں!‘ 40 فیصد افراد کو کسی نہ کسی مسئلہ کا سامنا

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 5:33 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،19؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں ان باتوں کا انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد بھی مہینوں تک لوگوں کو آرام نہیں ملتا اور وہ کووڈ کے بعد کی پریشانیوں میں مبتلا رہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں کی گئی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد میں سے 40 فیصد ایسے تھے جو کسی نہ کسی مسئلہ سے دوچار تھے۔

کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد بھی کئی لوگوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں تھوڑا کام کرنے کے بعد تھکان اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے ہیں جن میں کئی کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ موت تک واقع ہو گئی۔ ہندوستان میں بھی ایسے کئی کیسز سامنے آئے جن میں بعض لوگ کورونا سے صحت یاب ہو کر گھر پہنچنے کے  کچھ دن بعد ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ستمبر 2021 میں وزارت صحت نے کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد مسائل سے نمٹنے کے لیے رہنما اصول جاری کیے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا جب حکومت نے کووڈ کے بعد کی پیچیدگیوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔ وزارت صحت کے مطابق کووڈ-19 کے اسپتال میں داخل ہونے والے 20 سے 30 فیصد سنگین مریضوں میں دل کے پٹھوں میں مسائل دیکھے گئے۔ کورونا کو شکست دینے کے 60 دن بعد بھی 20 فیصد مریضوں کو سینے میں درد محسوس ہوا اور 10 فیصد مریضوں میں سینے میں سنسناہٹ جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انفیکشن سے شفایاب ہونے کے بعد بھی کچھ علامات ہفتوں یا مہینوں تک برقرار رہ سکتی ہیں اور اسے 'لانگ کوویڈ' کہا جاتا ہے۔ تاہم، زیادہ تر لوگوں میں صرف ہلکی یا درمیانی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ علامات 10 سے 15 فیصد معاملات میں شدید ہوتی ہیں اور 5 فیصد معاملات میں بہت زیادہ شدید ہو سکتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لوگ عام طور پر 2 سے 6 ہفتوں میں کووڈ سے صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ کچھ معاملات میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی اگر علامات برقرار رہیں تو ایسے لوگ دوسروں کو متاثر نہیں کر سکتے۔ تاہم، بہت سے معاملات میں علامات شدید ہو سکتے ہیں اور اثر مستقل ہو سکتا ہے۔

کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

ستمبر 2021 میں وزارت صحت کی طرف سے رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کورونا کے پیش نظر مناسب رویہ اختیار کریں، ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔

مناسب مقدار میں گرم پانی کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر کے مشورے پر یوگا، ورزش کریں۔

معالج کے مشورے سے سانس کی مشقیں کریں۔

ہر صبح اور شام چہل قدمی کریں۔

غذائیت سے بھرپور خوراک لیں، ایسی غذا کھائیں جو آسانی سے ہضم ہو۔

بہتر نیند لیں، آرام کریں۔ شراب اور سگریٹ سے دور رہیں۔

اگر آپ کو پہلے سے کوئی بیماری ہے تو اس کی دوا ڈاکٹر کے مشورے سے لیں۔

اپنی صحت پر خود نظر رکھیں۔ نبض، آکسیجن، بلڈ پریشر، شوگر لیول چیک کرتے رہیں۔

اگر گلے میں خراش ہو تو غرارے کریں یا بھاپ لیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...