کارکلا میں بادلوں کے طوفان نے مچائی تباہی۔ مکانات کی اڑگئیں چھتیں۔ درخت اور بجلی کے کھمبے زمین سے اکھڑ گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st August 2019, 6:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کارکلا یکم / اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے ناکرے علاقے میں عوام اس وقت خوف و دہشت میں مبتلا ہوگئے جب اچانک کالے بادلوں نے پانی برسانے کے بجائے گئے طوفان کھڑا کردیا۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق یکم اگست کی صبح پونے نو بجے ناکرے میں آسمان پر اچانک گہرے سیاہ بادل جمع ہونے لگے۔ لوگوں نے سوچا کہ اب تھوڑی دیر میں بڑی تیز برسات ہوگئی۔ مگر دیکھتے ہی دیکھتے ماحول میں اچانک ایک عجیب کیفیت پیدا ہوگئی اور بادلوں نے طوفان مچادیا اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کی زد میں آکر تقریباً دس مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ کٹہل (پھنس/جیاک فروٹ)اور آم کے بڑے بڑے درخت زمین سے اکھڑ گئے۔ سپاری، کیلے کے باغ جو فصل کاٹنے کے لئے تیار تھے وہاں پر درخت زمین بوس ہوگئے۔کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے ٹوٹ کر گرگئے۔تاریخی مہالنگیشور مندر سے متصل مونپا نامی شخص کا مکان اس طوفان کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 اس غیر متوقع آفت کی خبر ملنے پر ریوینیو افسران نے متاثرہ علاقے میں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ ولیج اکاؤنٹنٹ شیواپرساد نے ابتدائی معائنے کے بعدنقصانات کا اندازہ 10لاکھ روپے لگایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔