بھٹکل کے شرالی حدود میں غیر قانونی شراب پر پابندی عائد کرنے کامطالبہ لےکر عوام نے اے سی کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2020, 12:07 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری(ایس اؤ نیوز)شرالی گرام پنچایت  کے منُّو ہونڈا حدود میں  بے تحاشہ غیر قانونی شراب کی فروخت کاری کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتےہوئے دیہی عوام نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے سخت اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

میمورنڈم پیش کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ شرالی منوہونڈا علاقے کی  4دکانوں میں غیر قانونی طورپر شراب بیچی جارہی ہے، شراب کی لت سے مقامی خاندان اجڑنےلگے ہیں، خاص کر گھر کی عورتیں  مصیبت میں پھنستی جارہی ہیں  اور سماجی صحت پر اس کے بہت برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کی مہاستی مندر کمیٹی کی طرف سے میٹنگ کرتےہوئے ایک ہفتہ میں شراب کی فروخت کاری روکنے کافیصلہ لیاگیا ہے اور کمیٹی کے فیصلے سے دکانداروں کو بھی مطلع کیاجاچکاہے۔ اس کے باوجود مقامی سطح پر شراب کی فروخت کاری نہیں رکی ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر ہم منوہونڈا کے عوام غیر قانونی شراب بیچے جانےکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر منوہونڈا کے کرشنا نائک ، بلیا نائک، دنیش نائک، راجو نائک، تمیا نائک، لوکیش نائک، گنیش نائک، شیکھر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا میں پھرسامنے آئے کورونا کے معاملات؛ کمٹہ میں چار اور سداپور میں ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو

ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹو کے معاملات ہر روز سامنے آرہے ہیں، آج تازہ رپورٹ کمٹہ اور سداپور سے سامنے آئی ہے جہاں بالترتیب چار اور ایک کیس کورونا پوزیٹو موصول ہوئی ہے۔

بھٹکل سرکاری اسپتال میں معروف سماجی کارکن نثار احمد ٹاپ کی تہنیت

بھٹکل کے معروف سماجی کارکن جناب نثار احمد رکن الدین عرف نثار ٹاپ کی آج اتوار کو بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال میں  تہنیت کی گئی اور بھٹکل میں کورونا وباء پر قابو پانے میں تعلقہ انتظامیہ  کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر سمیت تعلقہ اسپتال کے دیگر ڈاکٹروں  نے ان ...

دبئی سے مینگلور جانے کے لئے350 سے زائد درخواستیں موصول،کن کن کو کریں روانہ ؟ ذمہ داران کے سامنے اہم سوال

چارٹرڈ فلائٹ پر دبئی میں پھنسے بھٹکل اور اطراف کے لوگوں کو مینگلور روانہ کرنے کے تعلق سے سینکڑوں  لوگوں کے رابطہ کرنے پر دبئی میں موجود بھٹکل کے ذمہ داران سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ دبئی لاک ڈاون میں پھنسے ہیں تو اُنہیں انڈیا روانہ کرنے کے لئے کس طرح کے ...

منگلورو: جانچ رپورٹ آنے سے پہلے ہی مہاراشٹرا سے لوٹنے والےشخص کو کوارنٹین سینٹرسے چھٹی دیناپڑا مہنگا۔ رپورٹ آئی پوزیٹیو!

ممبئی سے لوٹے ہوئے ایک شخص کو کوارنٹین سینٹر میں رکھنے کے بعد جانچ رپورٹ ملنے سے پہلے ہی اس کو گھر جانے کی اجازت دینا ضلع انتظامیہ کو بڑا مہنگا پڑا ہے کیونکہ اس شخص کی جانچ رپورٹ کووِڈ پوزیٹیو آئی ہے۔