بھٹکل:مٹھلی میں شراب دکان کے خلاف خواتین سمیت سیکڑوں دیہی عوام کا احتجاج: بند نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2017, 9:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23اگست (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود کے ریلوے اسٹیشن کے قریب شروع کی گئی نئی شراب کی دکان بند کرنے کی مانگ لے کر دیہات کے سیکڑوں مرد وخواتین بدھ کی شام دکان کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

احتجاجیوں میں سے خاص کر خواتین سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ روزانہ دکان کے سامنے سیکڑوں لوگ گزرتے ہیں، ریلوے اسٹیشن کو بھی اسی راستے سے مختلف مذاہب کے لوگوں کا جانا ہوتاہے ، گاؤں کی خواتین ، طلبا آتے جاتے رہتے ہیں، پڑوس میں مندر بھی ہے ، ایسی جگہ پر شراب کی دکان کھولنے سے عوام کوشرابیوں سے ہراسانی اور پریشانی ہوتی ہے اور آئندہ یہی فرقہ وارانہ فساد ات کو بھی راہ دینے کا خدشہ جتاتے ہوئے ہرحال میں شراب دکان بند کرنے کی مانگ رکھی ۔

مٹھلی دیہات کے دوسرے علاقے میں عوامی احتجاج کے باعث شراب دکان بند کردی گئی ہے اور اب دوسری دکان شروع کرنےکی اجازت دینا ناقابل قبول ہے اور یہ نااہلیت کی طرف صاف اشارہ کرتاہےہم کسی حال میں بھی اس کو منظوری نہیں دینے کی بات کہتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اسی دوران معائنہ کے لئے پہنچے ایکسائز افسران کو احتجاجیوں نے آڑے ہاتھوں لیا، حالات کشیدہ ہوتے دیکھ کر سی پی آئی سریش نایک، ایس آئی کوڈگونٹی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر احتجاجیوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ لیکن احتجاجی پہلے شراب دکان کا پروانہ رد کرنے کے بعد ہی وہاں سے نکلنے کی ضد پر اڑے رہے۔

حالات کو دیکھتے ہوئے سی پی آئی سریش نایک نے موبائیل کے ذریعے اعلیٰ افسران سے بات چیت کی اور مسئلہ کی جانکاری دی اور عوام کو ضروری اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ اس کے بعدبھی عوام کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا،مشتعل احتجاجی وہیں کچھ دیر تک خاموش احتجاج میں رہے، پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ شراب کی دکان شروع ہوئی تو سخت احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے وہاں سے نکل گئے۔ پنچایت ممبران جٹپا نائک، بے بی نائک، گاؤں کے ذمہ دار وینکٹیش نائک، کٹے ویرا اسپورٹس کلب کے شری دھرنائک، شیش گری اور سنگھ کے ممبران سمیت سیکڑوں لوگ احتجاج میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...