سرینواس پور کے عوام بی جے پی کی حمایت کبھی نہیں کریں گے، رکن اسمبلی و اسپیکر کے آر رمیش کمار بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ طلب نہیں کریں گے؛ بلاک کانگریس صدر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 11th April 2019, 12:52 AM | ریاستی خبریں |

سرینواس پور:10/اپریل(ایس اونیوز) کولار لوک سبھا حلقہ میں شامل سرینواس پور اسمبلی حلقہ کے عوام کبھی بی جے پی کی حمایت نہیں کریں گے اور مقامی رکن اسمبلی  واسپیکر کے آر رومیش کمار بھی بی جے پی کے حق میں ووٹ طلب نہیں کریں گے۔ یہ بات آج یہاں سرینواسپور میں منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر ایچ اکبر شریف نے کہی.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ٹاون میں منعقدہ بی جے پی ریلی کے دوران بی جے پی لیڈروں نے اعلان کیا تھا کہ مقامی رکن اسمبلی وہ اسپیکر کے آر رمیش کمار کی حمایت بی جے پی کو حاصل ہے۔ اکبر شریف نے واضح کیا کہ یہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے رمیش کمار ہمیشہ سیکولر  اصولوں کی بنیاد پر سیاست کرتے آئے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پارٹی لیڈروں کو سختی سے  ہدایات  دی  ہیں کہ کانگریس کے حق میں کام کریں اور جب تک زندہ رہیں گے بی جے پی کے حق میں کبھی ووٹ طلب نہیں کریں گے اکبر شریف نے بتایا کہ رومیش کمار فی الحال اسپیکر عہدے پر فائز ہیں اور سرگرم سیاست میں حصہ نہیں لے سکتے اسی وجہ سے انتخابی مہم سے دور ہیں ۔

اس سے قبل 1996 میں جب ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پر تھے تو انہوں نے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا تھا انہوں نے بتایا کہ حلقہ میں مسلمانوں کے لئے منی اپا نے  بہت سارے کام کئے ہیں۔ حال ہی میں سلک ریلروں کے 4.5 کروڑ روپئے کے قرض معاف کرائے تھے  بیجے پی حکومت اقتدار پر آنے کی وجہ سے ریلوے کوچ فیکٹری کا کام روک گیا تھا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ  اس بار اگر مرکز میں کانگریس حکومت آتی ہے  تو  ریلوے کوچ فیکٹری کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔

سابق صدر  بلاک کانگر یس  کمیٹی وسابق نائب صدر سرینواسپور منسپل  کونسل بی جی سید قادر نے کہا کہ ملک کے  حالات کے پیش نظر ملک کے مسلمان کبھی فرقہ پرست پارٹیوں کی حمایت نہیں کر سکتا ایسے میں سرینواسپور کے مسلمانوں کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی  ہیں کہ رمیش کمار کی ایماء پر بی جے پی کے حق میں کام کر رہے ہیں یہ بالکل غلط ہے۔  جمہوریت کی برقراری دستور کی بحالی کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر سیکولر جماعتوں کا ساتھ دینا ہوگا  سرینواسپور اسمبلی حلقہ  میں کانگریس۔جے ڈی ایس  دونوں پارٹیوں کے کارکن متحد ہو کر کانگریس کے حق میں کام کررہے ہیں اور   کسی طرح کے اختلافات نہیں ہیں سابق صدر بلدیہ ٹی ایم بی مختار نے کہا کہ مسلمانوں کو امیدوار کے بارے میں نہیں بلکہ ملک کے حالات کے بارے میں سوچنا ہوگا آپسی اختلافات کو مقامی سطح پر حل کرنے کی کوشش کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ ضلع میں یہ بھی افواہ  پھیلی ہوئی ہیں کہ اس مرتبہ حلقہ کے مسلمانوں  نے ووٹ نہ ڈالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ووٹ نہ ڈالنا بھی فرقہ پرستوں کے لئے کامیابی کا راستہ ہموار کرنے کے برابر ہے اس لئے جس طرح مقامی بلدیاتی اداروں میں صد فی صد  پولنگ کو یقینی بنانے کی  کوشش کی جاتی ہے ٹھیک اسی طرح  مسلمانوں کے علاقوں میں صد فی صد   پولنگ کو ممکن بنانا ہوگا- سابق صدر ٹاؤن منسپل کونسل کے انیس احمد اور سابق کونسلر محمد علی نے بھی خطاب کیا۔  اخباری کانفرنس میں سابق صدر بلدیہ جبین سردار، اکرم پاشا سماجی کارکن، فیاض احمد، توکل سراج پاشاہ، اجمل پاشا ، الہی چاند پاشاہ کے علاوہ دیگر شریک تھے.

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...